BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 February, 2004, 21:37 GMT 02:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سیاس ماہرین عراق بھیجیں گے‘
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان اور صدر بش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان اور صدر بش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے تصدیق کردی ہے کہ وہ آئندہ جون میں سیاسی ماہرین کا ایک وفد عراق بھیجیں گے جو وہاں اقتدار نئی عراقی انتظامیہ کے سپرد کرنے کے لیے ان کی مشاورت کرے گا۔

واشنگٹن میں امریکی صدر بش سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ امریکہ کےانتقال اقتدار کے منصوبے سے پیدا ہوجانے والے تعطل کو توڑنے کے لیے وہ ماہرین سیاسیات کا ایک وفد عراق بھیج رہے ہیں۔

بش انتظامیہ عراق کا اقتدار ایک عبوری حکومت کو سونپنا چاہتی ہے جسے علاقائی قوتیں منتخب کریں لیکن عراق کی شیعہ اکثریت اسی سال براہ راست انتخابات چاہتی ہے۔

کوفی عنان کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں قائم اتحاد اور عراقی کی موجودہ عبوری انتظامیہ دونوں ان کی جانب سے عراق بھیجے جانے والے وفد کی گزارشات تسلیم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

لیکن اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تسلیم کیا عراق میں عبوری حکومت کے قیام کے طریقۂ کار پر ’بعض اختلافات‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے وفد عراق بھیجنے کا مقصد ان مسئلے کو حل کرنا ہے۔

’اس بات پر تو سب متفق ہیں کہ اقتدار جلد از جلد عراقی عوام کے حوالے کردیا جائے۔ لیکن عبوری حکومت کے قیام کے لیے طریقۂ کار پر بعض اختلافات ہیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تبادلۂ خیال کیا ہے۔ عراق اور اس کے عوام مستحکم اور خوشحال ہوسکتے ہیں۔ عراق مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کی ایک مثال بن سکتا ہے اور اقوام اس سلسلے میں ایک بھرپور کردار ادا کرے گی۔‘

امریکہ امید کررہا ہے کہ اقوام متحدہ عراق کی شیعہ اکثریت کو اس بات پر آمادہ کرسکتی ہے کہ فی الحال جون تک انتخابات کرائے جانے کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔

کوفی عنان چاہتے ہیں کہ وہ جو بھی وفد عراق بھیجیں گے اسے مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔ اقوام متحدہ نے عراق سے اپنے عملے کو گزشتہ برس ایک بم دھماکے کے بعد نکال لیا تھا جسمیں بیس سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

بش انتظامیہ نے عراق کی تعمیر نو میں بھی اقوام متحدہ کو نظر انداز کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد