ڈیموکریٹک دوڑ میں کیری آگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر بش کے حریف کا فیصلہ کرنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی سات امریکی ریاستوں میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اب تک کے نتائج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ میساچیوسٹ کے سینیٹر جان کیری حمایت حاصل کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ انہیں پانچ ریاستوں میں برتری حاصل رہی جبکہ جان ایڈورڈز اور ریٹائرڈ جنرل ویزلی کلارک ایک ایک ریاست جیت کر ابھی تک مقابلے میں شریک ہیں۔ تاہم سینیٹر جو لِبرمین مایوس کن نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر امیدواری کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جان کیری کا اگلا چیلنج جنوبی ریاستوں میں حمایت حاصل کرنا ہو گا۔ عمومی تاثر یہ ہے کہ ان ریاستوں میں جان ایڈورڈز زیادہ مقبول ہیں اس لیے جان کیری آسانی سے نہیں جیت پائیں گے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے سب سے زیادہ خوش کن بات یہ ہے کہ ایک حالیہ سروے سے پتا چلا ہے کہ اس کے دونوں ممکنہ امیدوار، جان کیری اور جان ایڈورڈز، عوام میں صدر جارج بش سے زیادہ مقبول ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||