BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 December, 2003, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آپ کی رائے: صدام حسین کی گرفتاری
صدام حسین گرفتاری کے بعد
صدام حسین گرفتاری کے بعد

امریکی افواج نے سنیچر کی شب ایک کارروائی کرکے عراق کے سابق صدر صدام حسین کو تکریت کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔ امریکہ نے ان کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ صدام حسین اس وقت امریکی فوج کے قبضے میں ہیں۔

ان پر کردوں کے خلاف کیمیائی گیس استعمال کرنے اور پہلی خلیجی جنگ کے بعد شیعہ برادری کے خلاف تشدد سمیت مختلف الزامات ہیں۔ بعض ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ان پر جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ جبکہ امریکہ اور بعض دیگر عناصر کا کہنا ہے کہ صدام حسین پر عراق میں ہی مقدمہ چلایا جائے۔

صدام حسین کی گرفتاری پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟ آپ کی نظر میں ان کے ساتھ کیا کیا جانا چاہئے؟ کیا ان کی گرفتاری سے عراق میں سیاسی استحکام آئے گا؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


محمد ملک، پاکستان: میرے خیال میں صدام حسین کی گرفتاری کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکہ کے خلاف عراقی تحریک مزاحمت جاری رہے گی۔ جو کچھ ہورہا ہے اس کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

نامعلوم: صدام حسین کی گرفتاری کی خبر پر بہت لوگوں کو یقین بھی نہیں آتا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ نقلی صدام حسین ہے۔

عمر بشیر، دوبئی: یہ سب کچھ امریکی ڈرامہ ہے۔ صدام حسین کو بہت پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ لیکن خبر کا اعلان اب کیا گیا ہے۔

عبدالطیف، میانوالی، پاکستان: صدام حسین پر مقدمہ چلانا محض ایک دیکھاوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کبھی بھی صدام کو نہیں بخشے گا۔

طاہر خان، بنوں، پاکستان: صدام حسین ایک ظالم رہنما تھے۔ مجھے ان کی گرفتاری کی خبر سن کر کافی خوشی ہوئی ہے۔ انہیں پھانسی دے دینا چاہئے۔

محمد صادق، کمالیہ، پاکستان: صدام حسین ایک اہم رہنما تھے، وہ عظیم ہیں اور عظیم رہیں گے، اپنے رویے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کے جھوٹے حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

سید قمر رضا زیدی، پاکستان: صدام حسین کے مستقبل کے بارے میں ایک ریفرنڈم کرائیں جائیں گے۔

ایف ایم بلوچ، کراچی: مسلمانوں کے لئے بہت بہت برا ہوا، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ ایک بڑا شیطان ہے۔

عبدالسعید، لندن: میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھی خبر ہے۔ صدام حسین کو زندہ رکھنا چاہئے اور ان پر مقدمہ چلانا چاہئے۔

عاصم منیر چودھری، پاکستان: عراق میں امریکی پالیسی کی وجہ سے مزید تباہی ہوگی۔

مامون رشید، اسلام آباد: یہ امریکہ کا ایک اور ڈرامہ ہے۔ انہوں نے پہلے ہی صدام حسین کو گرفتار کرلیا تھا لیکن صدر بش کے سیاسی مقاصد کے لئے اب اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

بلال سید، ٹورانٹو، کینیڈا: تیل کی خطر سب کچھ جائز ہے!

اویس الیاس، پاکستان: میرے خیال میں اب باقی مسلم حکمرانوں کو عقل آجانی چاہئے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کے ساتھ صحیح سلوک کرکھیں ورنہ ان کو بھی اسی طرح غیرمسلموں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔

محمد قاسم، مسقط: صدام کو کیوں پکڑا گیا؟ صدام اس لئے پکڑے گئے کیونکہ یہ سعودی عرب اور امریکہ کی چال ہے۔ اور بن لادن کیوں نہیں پکڑے گئے؟ کیونکہ یہ سعودی عرب کا خاص آدمی ہے۔ اور یہ سب سنی مسلک کو بدنام کرنے کے لئے ایک سازش ہے۔

عبدل مجید مغل، لاہور: کیا یہ سچ ہے کیونکہ مجھے یقین نہیں آ رہا لیکن اگر یہ سچ ہے تو اچھا ہوا۔ اللہ کرے کہ امریکہ عراق سے نکل جائے۔

صدام بزدل نکلے

 صدام حسین نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں لوگوں کی جان لی لیکن خود اپنی گرفتاری کے موقع پر وہ ایک بزدل شخص ثابت ہوئے ہیں۔

خالد تاج

خالد تاج، ملتان: صدام حسین کی گرفتاری کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔ ایسا ہی ہونا چاہئے تھا کیونکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں لوگوں کی جان لی لیکن خود اپنی گرفتاری کے موقع پر وہ ایک بزدل شخص ثابت ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔

مولانا طالب حسین زیدی، نئی دہلی: صدام حسین کی گرفتاری انسانیت کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے علما اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا اس لئے انہیں سخت سے سخت سزا دینی چاہئے۔

محمد عارف، سیالکوٹ: اگر صدام حسین کو اس طرح پکڑنا تھا تو بےشمار بےگناہ لوگوں اور بچوں کا خون کیوں بہایا۔ انشا اللہ بش اور بلیئر کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔

عمر خطاب اورکزئی، پاکستان: امریکہ نے صدام حسین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ یہ واقعہ ہمارے لئے اور پورے عالم اسلام کے لئے ایک المیہ ہے۔ صدام پر عراق ہی میں مقدمہ چلنا چاہئے۔

اب کیا ہو گا؟

 امریکہ اب دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر دے گا۔

سیف شاہ

سیف شاہ، ابو ظہبی: صدام کی گرفتاری امریکہ اور برطانیہ کے خلاف جاری آزادی کی تحریک کے سلسلے میں سب سے بڑا نقصان ہے۔ امریکہ اب دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر دے گا۔ یہ عراقیوں کے لیے بھی ایک برا دن ہے کیونکہ ان کی امریکہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی امید ٹوٹ گئی ہے۔

ناظم شیخ، ملتان: ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

ایم شہباز قادری، پاکستان: یہ اچھا نہیں ہوا۔ اللہ کے واسطے صدام حسین کو معاف کر دیا جائے۔

عمران خان مینگل، ہانگ کانگ: ہم بےوقوف نہیں ہیں۔ صدام حسین کی گرفتاری کی خبر امریکہ کا ایک اور پروپیگنڈہ ہے۔ صدام کوئی بچے نہیں ہیں۔

نور جان، پاکستان: یہ مسلم امہ کے لئے بہت بری خبر ہے۔

بش کے ایجنٹ

 صدام حسین صدر بش کے ایجنٹ ہیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ امریکہ میں آئندہ انتخابات جلد ہی ہونے والے ہیں اس لئے انہوں نے خود کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔

ندیم اللہ خان

ندیم اللہ خان، پاکستان: میرے خیال میں صدام حسین صدر بش کے ایجنٹ ہیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ امریکہ میں آئندہ انتخابات جلد ہی ہونے والے ہیں اس لئے انہوں نے خود کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ میرے خیال میں عراق میں جاری جھڑپیں اسامہ بن لادن کے سلسلے میں ہیں۔

نوبر اسلم خٹک، پاکستان: امریکہ ایک ظالم ملک ہے۔ اس نے افغانستان اور عراق میں جو ظلم ڈھائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ صدام حسین کو آزاد کیا جانا چاہئے۔ وہ ایک سچے مسلمان ہیں اور انہوں نے امریکہ جیسے ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

نامعلوم: یہ اچھی خبر نہیں ہے۔ مسلم ممالک کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر مسلمان مخالف ملکوں کا مقابلہ کریں۔

عبدالطیف بلوچ، کراچی: یہ بہت اچھا ہوا ہے اور اب ایران سُکھ کے سانس لے گا۔ صدام کے خلاف عراقی قانون کے تحت مقدمہ چلانا چاہئے۔ امریکہ کو بھی چاہئے کہ وہ اب عراق سے چلا جائے تاکہ عراقی اپنی پسند سے حکومت بنا سکیں۔

محمد قاسم، پشاور: یہ جنگ امریکہ اور صدام کی نہیں کہ صدام کی گرفتاری سے امریکہ خوش ہو گا بلکہ یہ جنگ امریکہ اور اسلام کے مابین ہے۔ صدام حسین نہ تو اسلام کے ہیرو تھے کہ لوگ خفا ہوں گے کیونکہ صدام کی ذات سے اسلام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

محمد توسیف، ملتان: ہم مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور غیر مسلموں کے خلاف۔

صدام نے کچھ نہ کیا

 صدام حسین کی گرفتاری پر نہ افسوس ہے نہ خوشی کیونکہ ان کا کردار عراقی عوام اور باقی عالم اسلام کے لیے کسی بھی طرح سودمند نہیں تھا۔

ندیم قریشی

ندیم قریشی، شنگھائی: صدام حسین کی گرفتاری پر نہ افسوس ہے نہ خوشی کیونکہ ان کا کردار عراقی عوام اور باقی عالم اسلام کے لیے کسی بھی طرح سودمند نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے عوام اور مسلمانوں پر اپنے اقتدار کی خاطر کافی ظلم کیا ہے۔ ان پر عراق کے اندر مقدمہ چلنا چاہئے۔ میرے خیال میں انہیں زندہ رکھنا بہتر ہو گا۔

شاہد اقبال، ٹوبہ ٹیک سنگھ: گرفتار ہونے والے صدام حسین نہیں بلکہ ان کے کزن ہیں۔ صدام کے بہت سے ڈوپلیکیٹ بھی ہیں۔

عبدالطیف، میانوالی: میرے خیال میں عراق کے پاس کیمیاوی ہتھیار نہیں تھے اور صدام حسین بےگناہ ہیں۔

حماد کہلون، فِنلینڈ: یہ ایک اچھی اور بڑی خبر ہے۔ صدام حسین بےشمار مسلمانوں کے قاتل ہیں اور خدا ظالموں کو معاف نہیں کرتا۔

ہمایوں شاہ، صوابی: صدام کی حراست بہر بری بات ہے۔

یاسر امین، اٹک: میرے خیال میں یہ ایک نیا ڈرامہ ہے کیونکہ صدام کو پہلے بھی پکڑا جا سکتا تھا۔ میرے خیال میں دہشت گردی اب پہلے سے زیادہ ہو گی۔ مجاہدین مزید حملے کریں گے۔

آصف علی، نیویارک: مجھے پاکستانیوں کی جانب سے صدام کی گرفتاری پر افسوس کے اظہار پر شدید حیرانگی ہوئی ہے۔ کیا وہ ایران عراق جنگ کے دوران دس لاکھ مسلمانوں کی ہلاکت بھُلا بیٹھے ہیں؟

فیصل مہدی زیدی، نئی دہلی: صدام حسین ایک نہایت ظالم اور جابر حکمران تھے اور ان کی گرفتاری انسانیت کے لئے ایک اچھا قدم ہے۔

ابراش پاشا، دِیر: کیا ہم امریکی بیانات پر یقین کر سکتے ہیں جو وہ جنگ سے پہلے اور جنگ کے دوران مسلسل جھوٹ بولتا رہا ہے۔

حفیظ، پاکستان: صدام حسین کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

جیسی کرنی ویسی بھرنی

 صدام حسین نے جو بویا وہی کاٹا۔ پہلے امریکہ کے کہنے پر مسلمان ملک کویت پر حملہ کیا اور اب اسی کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

سید فاروق علی

سید فاروق علی، کینیڈا: صدام حسین نے جو بویا وہی کاٹا۔ پہلے امریکہ کے کہنے پر مسلمان ملک کویت پر حملہ کیا اور اب اسی کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ہمیں تشویش ہے کہ اگر مشرف صاحب کے بھی یہی تیور رہے تو ان کا بھی یہی حال نہ ہو کیونکہ ابھی تک ان کی کہانی بھی صدام حسین جیسی ہی ہے اور وہ بھی افغانستان کے ہزاروں بےگناہ مسلمانوں کے قاتل ہیں۔

عاصم افضل، گوجر خان: یہ اچھا نہیں ہوا خصوصاً عالم اسلام کے لئے۔

نامعلوم: امریکہ کو کسی سے بھی خدائی فوجدار بننے کا حق نہیں ہے۔

صلاح الدین، جرمنی: یہ صدام حسین کی بد قسمتی ہے۔

پرویز مخدومی، پاکستان: ایک ظالم شخص کی گرفتاری اسلامی دنیا کے لیے خوشی کی علامت ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ بے گناہ کردوں اور دیگر افراد کا قاتل اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لوگوں کے سامنے ان کا سر قلم کر دیا جانا چاہئے۔

شیر محمد، پاکستان: یہ مسلمانوں کے لئے المناک دن ہے اور مجھے ان کی گرفتاری پر گہرا دکھ ہے۔ وہ بے گناہ ہیں اور ان ہر عائد کردہ تمام الزامات غلط ثابت ہوں گے۔

ایم جے حسام، چین: انہیں سرعام پھانسی دینی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے بہت سے بےگناہ لوگ ہلاک کئے گئے ہیں۔ صدام جہاد کی باتیں کرتے رہے لیکن انہیں کوئی گولی چلائے بغیر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ وہ بلا شبہ انسانیت کے قاتل ہیں۔

نامعلوم: انہیں سرِعام پھانسی پر لٹکایا جانا چاہئے اور بغداد سے یہ منظر براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے۔

ذوالفقار یوسف زئی، مردان: مجھے صدان حسین کے بارے میں بہت افسوس ہے کیونکہ وہ بھی مسلمان ہیں اور میں بھی۔

بش انتخاب جیتنا چاہتے ہیں

 صدام حسین کو عراق میں اس لئے پکڑا گیا ہے کیونکہ صدر بش اس اقدام کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔

خلیل رحمٰن

خلیل رحمٰن، پاکستان: صدام حسین کو عراق میں اس لئے پکڑا گیا ہے کیونکہ صدر بش اس اقدام کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ دراصل یہ کارروائی پہلے بھی ممکن تھی لیکن اب اس کا صدر بش اور برطانوی وزیر اعظم ٹونا بلیئر کو زیادہ فائدہ ہو گا۔

مہر محمد اظہر نعیم سیال، ٹوبہ ٹیک سنگھ: صدام صاحب کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ وہ جیسے بھی ہیں مسلمان ہیں اور مسلمان رہنماؤں کو چاہئے کہ صدام کو اپنے پاس رکھیں۔ پاکستان، شام، ایران اور سعودی عرب میں سے کسی ایک ملک کو یہ کام کرنا چاہئے۔

دلی صدمہ

 ہمیں بہت صدمہ پہنچا ہے۔ کم سے کم ہم یہ امید نہیں کررہے تھے کہ صدام حسین خود کو بغیر مزاحمت کے حوالے کردیں گے۔

سعدیہ ابدالی

سعدیہ ابدالی، مسقط: مجھے اور میرے گھر والوں کو صدام حسین کی گرفتاری کی خبر سن کر کافی صدمہ پہنچا ہے۔ ہم لوگ اس کی امید نہیں کررہے تھے۔ کم سے کم ہم یہ امید نہیں کررہے تھے کہ صدام حسین خود کو بغیر مزاحمت کے حوالے کردیں گے۔

ہدایت اللہ، صوبہ سرحد: اس سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر افضال ملک، راولپنڈی: عراق میں حملہ آور فوجیوں کی جانب سے عراقیوں کو تمام تر حقوق فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد فوجیوں پر ہونے والے حملوں کے پس منظر میں یہ ایک ڈرامہ لگتا ہے۔

کون ہیرو، کون زیرو

 اسامہ ہمارا ہیرو ہے، صدام حسین ایک سیکولر ڈِکٹیٹر ہے۔

عمر عنایت

عمر عنایت: مجھے کافی خوشی ہوئی ہے کہ صدام حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ بعض لوگ ان کا اسامہ بن لادن جیسے میرے ہیرو سے موازنہ کرنے لگے تھے۔

محمد رحیم جٹک، کوئٹہ: یقینا میری رائے امریکی بدمعاشی کے خلاف ہی ہوگی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ تمام ممالک جو امن و آزادی کی بات کرتے ہیں وہ امریکی توسیع پسندی کی مذمت کریں اور تیل کی خاطر انسانی جانوں کے ضائع ہونے سے روکیں۔

محمد نشاط کھوسہ، نواب شاہ، پاکستان: جو کچھ بھی ہوا اس کو اچھا تو نہیں کہہ سکتے لیکن دیکھنے کی یہ بات ہے کہ اب کون سا ملک اور صدام کے بعد کون سے مسلم لیڈر کی باری آتی ہے۔

فہد اعظمی، شنگھائی، چین: صدام حسین میرے لئے کسی اہمیت کے حامل نہیں ہیں۔ ان کی شخصیت بالکل بے ضرر ہے، اگر امریکی کارروائی کے بجائے وہ کسی اور وجہ سے پکڑے جاتے تو شاید خوشی ہوتی۔ ہر طاقت کو زوال آتا ہے۔ صدام حسین کے بھی دن ختم ہوگئے۔ اب صرف امریکہ باقی ہے۔

مدثر حسن، پاکستان: صدام حسین کے لئے یہ بدقسمتی ہے، یہ اچھا نہیں ہوا۔

عاصم، گجرانوالہ: میں اپنی زندگی میں اتنا اداس کبھی نہیں ہوا کیونکہ میں صدام حسین کو امریکہ کی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے والا شخص سمجھتا تھا۔

امریکہ:طاقت کا غلط استعمال

 ممکن ہے کہ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد مجاہدین کی کوششوں کو تھوڑے وقفہ کے لئے دھچکا لگے لیکن وہ امریکہ کے خلاف کامیاب ضرور ہوں گے۔

سید حماد حسن

سید حماد حسن، پاکستان: میں سمجھتا ہوں کہ اس سے امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں میں کمی نہیں آئے گی۔ امریکہ بلاشبہہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کررہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد مجاہدین کی کوششوں کو تھوڑے وقفہ کے لئے دھچکا لگے لیکن وہ امریکہ کے خلاف کامیاب ضرور ہوں گے۔

شعبان، بلوچستان: میں سمجھتا ہوں کہ اب پاکستان کی باری ہے۔

مسعود اختر، پاکستان: یہ اچھا ہے لیکن گرفتاری کے بعد بھی صدام حسین کے ساتھ ایک صدر کی طرح سلوک کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ اب بھی صدر ہیں۔ عراقی عوام ان کے قسمت کا فیصلہ کریں۔

ناظم علی، حیدرآباد، پاکستان: یہ کسی طرح بھی اچھا نہیں ہوا۔ ایک مسلم کو ایک غیرمسلم سزادے، یہ بہتر نہیں ہے۔

مبین شاہ، حیدرآباد، پاکستان: میرے خیال میں صدام کا پکڑا جانا ایک خوشی کی بات ہے کیونکہ اس نے عراق میں مسلمانوں پر کافی ظلم ڈھائے اور ایران اور کویت پر بھی غلط حملے کیے۔

حسن چوہدری، پاکستان: یہ اچھا نہیں ہوا ہے کیونکہ دو ماہ بعد پتہ چلے گا کہ امریکہ نے صدام حسین کو آخر کیوں پکڑا ہے۔

رابعہ نظیر: صدام حسین کی گرفتاری ایک نیا ڈرامہ ہے۔

اب کیا فائدہ؟

 جس وقت صدام حسین کوجب پکڑنا چاہئے تھا اس وقت امریکہ ان کی مدد کررہا تھا۔

نامعلوم

نامعلوم: اب صدام حسین کو پکڑنے کا کیا فائدہ جب وہ کسی کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ جب پکڑنا چاہئے تھا اس وقت امریکہ صدام حسین کی مدد کررہا تھا۔

عمرچیما، پیرس: ایک سال قبل ہی صدام حسین عراق کے محلوں میں رہ رہے تھے لیکن اب ایک بھکاری کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ دنیا کے آمروں کو صدام حسین کی گرفتاری سے ایک سبق سیکھنا چاہئے۔

عثمان ملِک، راولپنڈی: یہ اچھا نہیں ہے۔

عاطف خاقان، سرگودھا: میرے خیال میں امریکہ کو اب زیادہ مـزاحمت کا سامنا ہوگا۔

پرویز بلوچ، بحرین: صدام حسین کی ابتدا عراق ہے اور ان کا انجام بھی عراق ہونا چاہئے۔ بے شک صدام حسین ایک ظالم آدمی تھے مگر امریکہ اتنے دور سے آکر صدام حسین کو سزاد یہ انصاف نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد