BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 December, 2003, 09:09 GMT 14:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: تھانوں پر بم حملے، دس ہلاک
پولیس اسٹیشن
عراقیوں کو خطرہ ہے کہ صدام حسین کی گرفتاری سے تشدد کا خاتمہ نہیں ہوگا

بغداد میں واقع دو تھانوں پر بم حملے ہوئے ہیں جن میں دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

کار بم کا پہلا حملہ بغداد سے تیس میل کے فاضلے پر واقع حسینیہ کے قریب ہوا۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن پر ہونے والے کار بم حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی وقت بغداد کے مغربی علاقے میں واقع ایک اور پولیس اسٹیشن پر بھی کار بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

اس سے پہلے پولیس نے اسی تھانہ کے باہر سے ملنے والے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

یہ کار بم حملے عراق کے معزول صدر صدام حسین کی گرفتاری کے اعلان کے ایک روز بعد ہوئے ہیں۔

بغداد میں بی بی سی کی نامہ نگار کیرولین ہاؤلی کے مطابق کئی عراقیوں کو خطرہ ہے کہ صدام حسین کی گرفتاری سے ملک میں تشدد کا خاتمہ نہیں ہو گا بلکہ اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوگا۔

نامہ نگار کے مطابق یوں دکھائی دیتا ہے کہ ان کار بم حملوں کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد بھی امریکی فوج کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صدام حسین ذاتی طور پر کس حد تک اتحادی فوج کے خلاف ہونے والے مزاحمت کے ذمہ دار تھے۔

اتوار کے روز خالدیہ میں ایک تھانے پر ہونے والے حملے سے سترہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ چند ماہ میں پو لیس اسٹیشنوں پر ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد