| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام کی گرفتاری پر خوشیاں
عراق کے مختلف شہروں میں صدام حسین کی گرفتاری کے ساتھ ہیں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ کرکک کے شمالی شہر میں ہزاروں کرد صدام حسین کی گرفتاری پر خوشیان منانے کے لیےاپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ بغداد کے ایک رہائشی نے مصطفےٰ شریف کہا کہ ہم اس خبر پر خوش ہیں کیونکہ آِج ہمیں ایک مجرم سے چھٹکارہ حاصل ہو گیا ہے۔ بغداد کے دوسرے شہروں ناصریہ اور بصرہ سے بھی لوگوں کے خوشیاں منانے کی اطلاعات ملی رہی ہیں۔ کرکک میں لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارک بادیں پیش کیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ علی البشری نے کہا کہ یہ زندگی بھر کی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان سب لوگوں کی جانب سے یہ بات کر رہا ہوں جنہوں نے صدام حسین کی حکومت کے ہاتھوں ظلم برداشت کرو۔ بغداد شہر کے چاروں طرف سے ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور لوگ فتح کے نشان بناتے شہر کا چکر لگاتے رہے۔ ریڈیوپر خوشی کے نغمے بجائے گئے اور شہر کی سڑکوں پر لوگ ہارن بجا بجا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ ایک پینتس سالہ یحییٰ حسن نے کہا کہ وہ اس گرفتاری پر خوش ہیں کیونکہ اب عراق میں زندگی محفوظ ہو جائے گی۔ تاہم اب بھی بہت سے لوگ شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||