BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 December, 2003, 17:57 GMT 22:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی رہنماؤں کا ردعمل
گرفتاری کے بعد داڑھی مونڈوائی گئی
گرفتاری کے بعد داڑھی مونڈوائی گئی

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی گرفتاری پر بین الاقوامی سطح پر جس ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، اس کی ایک جھلک:

آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ
یہ عراق تاریخ کا ایک اہم اور فیصلہ کن موڑہے۔ انہوں نے امریکی صدر کو مبارک باد دی اور کہا کہ اب عراقیوں پر سے نفسیاتی دباؤ ختم ہوجائے گا۔

امریکی صدر جارج بش
عراق کے سابق صدر کی گرفتاری سے ظلم و ستم کے ایک دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب عراقی عوام کو عقوبت خانوں اور خفیہ پولیس سے ہمیشہ کے لئے نجات مل گئی ہے۔ تاہم اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالنا چاہئے کہ عراق میں تشدد کی وارداتیں ختم ہو جائیں گی۔ مایوس عناصر کی جانب سے حملے اب بھی ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون
یہ جمہوری ممالک اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ میں نے صدر بش کو بھی فون پر مبارکباد دی ہے۔ اس واقعے میں دنیا بھر کے آمروں کے لیے ایک پیغام ہے: عالمی برادری آزادی کی حمایت اور دہشت گردی کی مخالفت میں لڑ بھی سکتی ہے اور جیت بھی سکتی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر
صدام کی گرفتاری پر صرف خوشیاں منانا ہی کافی نہیں، ہمیں متاثرین تک پہنچنا ہو گا اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ایرانی ترجمان
صدام حسین ایک مجرم ہیں جن کی گرفتاری پر ہر کسی کو خوش ہونا چاہئے۔

فرانس کے صدر ژاک شیراک کے ترجمان
صدام حسین کی گرفتاری پر صدر کو کافی خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک اہم واقعہ ہے جس سے عراق میں استحکام اور جمہوریت کے عمل کو فروغ ملنا چاہئے تاکہ عراقی عوام اپنی قسمت اور عراق کے اقتدار اعلیٰ کا فیصلہ کرسکیں۔

جرمنی کے صدر گیرہارڈ شروڈر
مجھے صدام حسین کی گرفتاری کی خبر سن کر کافی مسرت ہوئی ہے۔ میں آپ کو (صدر جارج بش کو) اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ صدام حسین نے اپنے عوام اور علاقے کے لئے کافی ہولناک مصیبتیں پیدا کیں۔

سیکریٹری جنرل کوفی عنان
صدام حسین کی گرفتاری سے عراق میں امن اور استحکام کی تلاش کی کوشش کو ایک نیا موقع فراہم ہوا ہے۔

عراق میں گورنِنگ کونسل کے سربراہ عبدالعزیز الحکیم
یہ عراق میں دہشت گردوں کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ یہ انسانیت اور عراقی عوام کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔

عراقی گورنِنگ کونسل کے رکن عدنان پچاچی
خوف، ظالمانہ کارروائیوں اور خفیہ پولیس کا دور ختم ہوچکا ہے۔ عراقی عوام خوش ہیں اور ہم مستقبل میں عراقیوں میں نئے عراق کی تعمیر کی خاطر مفاہمت کی امید کرتے ہیں۔

کویتی وزیراطلاعات محمد عبدالحسن
خدا کا شکر ہے انہیں زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے تاکہ ان پر ظالمانہ کارروائیوں کے لئے مقدمہ چلایا جائے۔ اس آمر کی گرفتاری کے بعد کویت میں آج اطمینان کا عالم ہے۔

برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر
جہاں ان کی حکمرانی دہشت اور خوف کے لئے جانی جانے لگی تھی، امید ہے کہ ان کی گرفتاری سے عراقی عوام میں یکجہتی، امن اور مفاہمت پیدا ہوگی۔ عراقی عوام ان کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اردن حکومت کی ترجمان
اردن کی حکومت کا خیال ہے کہ تاریخ کا ایک باب بدل گیا ہے اور عراقی عوام جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاکہ وہ اپنے مستقبل کی تعمیر کرسکیں۔

مصری وزیرخارجہ احمد ماہر
میں نہیں سمجھتا ہوں کہ صدام حسین کی گرفتاری پر کسی کو بھی مایوسی ہوئی ہوگی۔۔۔ ان کی گرفتاری سے اس بات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہ ان کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اور ان کی حکومت کے خاتمے کا یہی نتیجہ ہونا تھا۔

افغان حکومت کے ترجمان
یہ کافی مثبت خبر ہے۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ صدام حسین کی گرفتاری عراق میں جنگ کا ایک اہم مقصد تھی۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری اسکاٹ میک لیلن
عراقی عوام اس بات سے مطمئن ہوسکتے ہیں کہ صدام حسین اب واپس نہیں آئیں گے، یہ ان کے سامنے واضح ہے۔ صدر (بش) کا خیال ہے کہ یہ عراقی عوام کے لئے اچھی خبر ہے۔ صدام حسین ایک ایسے آمر ہیں جو کئی دہائیوں سے ظالمانہ کارروائیوں کے ذمہ دار تھے۔

پال بریمر، عراق میں امریکی انتظامیہ کے سربراہ
خواتین و حضرات، ہم نے اسے دھر لیا ہے۔

عراق میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل رکارڈو سانچیز
صدام حسین اب اقتدار میں کبھی واپس نہیں آئیں گے جس سے ان کو عراقی عوام کو ڈرانے، تشدد کرنے، سزا دینے کا موقع ملے جو انہوں نے پینتیس برسوں سے جاری رکھا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد