BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 December, 2003, 16:05 GMT 21:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام حسین تکریت سے گرفتار
صدام حسین گرفتاری کے بعد
صدام حسین گرفتاری کے بعد

عراق کے سابق صدر صدام حسین گرفتاری کے بعد امریکی افواج کے قبضے میں ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق انہیں سنیچر کی شب مقامی وقت کے مطابق شب آٹھ بجے عراق کے شہر تکریت کے قریب سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اتوار کے روز دارالحکومت بغداد میں عراق میں امریکی انتظامیہ کے سربراہ پال بریمر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس خبر کا اعلان یوں کیا: ’خواتین و حضرات، ہم نے انہیں دھر لیا ہے۔‘ بریمر نے صدام حسین کے وفاداروں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

اسی پریس کانفرنس کے دوران عراق میں موجود امریکی فوج کے کمانڈر جنرل رِکارڈو سانچے نے کہا کہ صدام حسین کی گرفتاری کے دوران ایک بھی گولی چلانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہیں ان کے آبائی شہر تکریت کے قریب ایک فارم ہاؤس کے تہہ خانے سے گرفتار کیا گیا۔

جنرل سانچج نے کہا کہ صدام حسین بات چیت کررہے ہیں اور تعاون کررہے ہیں۔ امریکی فوج نے اس فارم ہاؤس سے دو اے کے سینتالیس رائفل، ایک پستول اور ساڑھے سات لاکھ امریکی ڈالر بھی برآمد کیے۔

دنیا میں ٹیلی ویژن نیٹ ورکس صدام حسین کی گرفتاری کا وڈیو نشر کررہے ہیں۔ امریکی فوج کے ذریعے جاری کیے جانے والے اس وڈیو میں صدام حسین کی لمبی داڑھی بڑھی ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد ایک ڈاکٹر کو ان کا طبی معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور بعد میں ان کی داڑھی مونڈ دی گئی ہے۔

تصویر میں صدام حسین تھکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ عراق میں عوام کے حلقوں نے ان کی گرفتاری کی خوشی میں سڑکوں پر فضا میں خالی فائرنگ کیے ہیں۔ صدام حسین کی عمر چھیاسٹھ سال ہے اور امریکہ نے ان کے سرپر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

عراق میں گورنِنگ کونسل کے سربراہ عبدالعزیز حکیم نے بتایا کہ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈی این اے کا ٹیسٹ کیا گیا تاکہ ثابت کیا جاسکے کہ وہ صدام حسین ہی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے صدام حسین کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق اتوار کی صبح ہی کردی تھی۔

صدام حسین کے دو بیٹوں کو اسی سال بائیس جولائی کو ایک کارروائی کے دوران عراق میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد