| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام کو انصاف ملے گا: بش
امریکی صدر بش نے کہا ہے کہ سابق عراقی حاکم صدام حسین کو انصاف ملے گا اگرچہ اپنے عہد میں انہوں نے دوسروں کو اس سے محروم رکھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان پر کب اور کہاں مقدمہ چلے گا۔ بش نے امریکی فوج کے ہاتھوں صدام کی گرفتاری کو زبردست فتح قرار دیا۔ ٹیلی ویژن پر اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی عراقیوں کے لئے ایک تاریک اور تکلیف دہ دور کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ صدام حسین کی گرفتاری عراق کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری تھی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس کا مطلب عراق میں تشدد کا خاتمہ نہیں ہے اور اتحادی افواج کو ابھی اور مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔ ادھر عراق کے امریکی حاکم پال بریمر نے صدام کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمت چھوڑ کر اپنے دوسرے ہم وطنوں کی ساتھ ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||