پرمود موتھالک سے تفتیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منگلور میں ایک شراب خانے پر حملے کے ملزم پرمود موتھالک کا مالیگاؤں دھماکہ سے کیا تعلق ہے اس کی تفتیش کے لیے شعبہِ انسدادِ دہشت گردی کی ایک ٹیم منگلور روانہ ہو چکی ہے۔ اے ٹی ایس سربراہ کے پی رگھوونشی نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران اس خبر کی تصدیق کی۔اسسٹنٹ پولیس کمشنر اور ماتحت پولیس اہلکاروں کے ساتھ تین رکنی ٹیم منگلور گئی ہے۔ اے ٹی ایس سربراہ کے مطابق مالیگاؤں دھماکے کے ملزمان کی ٹیپ کی گئی گفتگو میں موتھالک کا ذکر آیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ اس دھماکے کے ملزمان موتھالک کی آئیڈیالوجی سے بہت متاثر تھے۔خاص طور پر کرنل پرساد پروہت اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر۔ اے ٹی ایس افسر کے مطابق ان کے پاس دھماکے کے ملزمان کی جو گفتگو ریکارڈ ہے اس میں کرنل پروہت نے مبینہ طور پر یہ کہا تھا کہ موتھالک نے کرناٹک میں بہت ہی اچھا کام کیا ہے، وہ ان کے کام سے بہت ہی متاثر ہیں۔ اے ٹی ایس نے مالیگاؤں بم دھماکے کے ملزمان کے خلاف چار ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں داخل کی ہے اور کرنل کی یہ گفتگو بھی اس کا حصہ ہے۔ اے ٹی ایس افسر کے مطابق صرف کرنل پروہت ہی نہیں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی پرمود کی تقاریر سے کافی متاثر تھیں۔ پولیس کے مطابق پرمود کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے کئی کیس درج ہیں۔ موتھالک کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی سرگرم رکن تھے بعد میں انہوں نے اپنی تنظیم سری رام سینا قائم کی۔ موتھالک اس وقت پولیس حراست میں ہیں انہیں منگلور پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق سنیچر کے روز ان کی تنظیم کے ورکروں نے منگلور میں ایک شراب خانے سے لڑکیوں کو دوڑا کر مارا تھا۔ سخت گیر نظریات کے حامل موتھالک کا کہنا ہے کہ کھلے عام اس طرح لڑکیوں کا میل ملاپ ان کے کلچر کے خلاف ہے۔ | اسی بارے میں ملزم سادھو سے تعلق نہیں: سہنا 17 November, 2008 | انڈیا ’کرنل سمجھوتہ دھماکہ میں ملوث‘15 November, 2008 | انڈیا مالیگاؤں دھماکہ، آچاریہ کاریمانڈ13 November, 2008 | انڈیا مالیگاؤں: کانپور سے ملزم گرفتار12 November, 2008 | انڈیا ہندو رہنما سےپوچھ گچھ کی درخواست10 November, 2008 | انڈیا کرنل پروہت، سی بی آئی کی تفتیش07 November, 2008 | انڈیا مالیگاؤں دھماکہ، فوجی کرنل گرفتار05 November, 2008 | انڈیا مالیگاؤں: ملٹری سکول پر شک01 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||