BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 November, 2008, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملزم سادھو سے تعلق نہیں: سہنا
مالیگاؤں دھماکہ
لفٹیننٹ جنرل سنہا نے کہا کہ وہ سوامی دیا نند سے کبھی نہیں ملے
بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے سابق گورنر لفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا نے مالیگاؤں بم دھماکوں کے ملزم سوامی دیانند سے کسی طرح کے تعلق کے الزام کو مسترد کر دیا ہے اور ان الزامات کو ’بد نیتی پرمبنی‘ قرار دیا ہے۔

جنرل سنہا نے ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جنہوں نے یہ الزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ الزام بالکل جھوٹا اور بدنیتی پرمبنی ہے ۔ یہ الزامات ایک ایسے وقت میں لگا ئے جا رہے ہیں جب صوبے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔‘

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے کہا تھا سوامی دیانند نے گونر سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی تھی اور وہ سرکاری مہمان تھے چونکہ سوامی پر بم دھماکوں کا الزام ہے اس لیے معاملے کی تفتیش کی جانی چاہیے۔

سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے بھی یہ سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ جنرل سنہا کو سوامی دیا نند سےاپنے مبینہ تعلق کی وضاحت کرنی چاہيے۔

لفٹیننٹ جنرل سنہا نے کہا کہ وہ سوامی دیانند سے کبھی نہیں ملے اورانہوں نے ان کے بارے میں پہلی بار میڈیا میں ان کا نام آنے کے بعد جانا۔

سوامی دیانند پانڈے کا نام اتر پردیش کے بنارس شہر سے ہے ۔ گزشتہ کئی برس سے وہ جموں میں ہیں جہاں وہ ایک بڑی ہندو سادھو کے روپ میں مقبول ہیں۔

فی الوقت وہ وہ مہاراشٹر کی انسداد دہشت گردی پولیس کی حراست میں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد