مالیگاؤں: کانپور سے ملزم گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کے انسداد دہشت گردی دستے ( اے ٹی ایس ) نے اترپردیش پولیس کی مدد سے مالیگاؤں دھماکہ کے ایک اہم ملزم دیا نند پانڈے عرف سدھاکر دویدی کو کانپور سے حراست میں لیا ہے۔ اے ٹی ایس کے جوائنٹ پولیس کمشنر ہیمنت کرکرے نے ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے دیا نند پانڈے کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس کی پولیس کو تلاش تھی اس لیے ملزم پانڈے کو گرفتار کر لیا جائے گا جس کے بعد انہیں ممبئی لایا جائے گا۔ مالیگاؤں بم دھماکے میں یہ نواں ملزم ہے جسے اے ٹی ایس نے اب تک گرفتار کیا ہے۔ کرکرے کے مطابق پانڈے کا نام دیگر گرفتار ملزمین سے تفتیش کے دوران سامنے آیا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پانڈے کے گرفتارشدہ کرنل سری کانت پروہت اور اجے راہیرکر سمیت دیگر ملزمان کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔ وہ ان کے ساتھ ہر میٹنگ میں شریک تھا اور دھماکے کی سازش کا اہم حصہ تھا۔ پولیس کو اس کی فوٹو اور موبائل فون نمبر ملے تھے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ انہوں نے سادھوی پرگیہ، فوجی کرنل اور دیگر ملزمان کی چار سو منٹ کی گفتگو ریکارڈ کی ہے۔ کرکرے نے یہ بھی وضاحت کی کہ اے ٹی ایس مالیگاؤں بم دھماکے کے علاوہ ابھی کسی اور دھماکے کی تفتیش نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ملزم راکیش دھاوڑے سے تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ ان کا کچھ دوسرے دھماکوں سے بھی تعلق تھا اس لیے انہیں اورنگ آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ کرکرے نے فوج کے بارے میں کہا کہ کرنل سری کانت پروہت کے علاوہ اے ٹی ایس کسی بھی فوج افسر کی تفتیش نہیں کر رہی ہے۔ مالیگاؤں دھماکے میں اے ٹی ایس کی تفتیش کے بعد کرنل پروہت کا رول سب اہم مانا جا رہا ہے۔اب تک اے ٹی ایس کے مطابق کرنل پروہت ہندو انتہا پسند تنظیم ابھینو بھارت کے ممبران کو مبینہ طور پر تربیت دینے اور دھماکے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے ساتھ بم دھماکہ کی سازش رچنے جیسے کام کر رہے تھے۔ اس دوران ملک بھر میں ہندو موقف والی تنظیموں نے سادھوی پرگیہ اور مالیگاؤں بم دھماکے میں گرفتار تمام ملزمان کے حق میں آوازیں بلند کرنی شروع کر دی ہیں۔ وشو ہندو پریشد نے ان گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے اور سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے ہندؤں کو بدنام کرنے کی کانگریس کی سیاسی سازش قرار دیا ہے۔ | اسی بارے میں مالیگاؤں دھماکہ، فوجی کرنل گرفتار05 November, 2008 | انڈیا فوجی کی گرفتاری پر تفتیش: اینٹونی07 November, 2008 | انڈیا کرنل پروہت، سی بی آئی کی تفتیش07 November, 2008 | انڈیا جے پور دھماکے: حرکت الجہاد پر شک 14 May, 2008 | انڈیا ’ہمیں بھی پوٹا لگا کر جیل میں بند کر دیں‘12 December, 2007 | انڈیا اکثریت نقل مکانی کرناچاہتی ہے 04 December, 2006 | انڈیا وہ ہيں کہاں؟28 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||