’پاکستان کے رد عمل میں تضاد ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے پاکستانی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں گرفتار کیےگئے امیر اجمل قصاب کے معاملے میں اسلام آباد کے رد عمل میں تضاد رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی چینئی میں غیر مقیم بھارتی شہریوں کے ایک فنکشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ حملہ آور اجمل امیر قصاب نے’ ہمیں بتایا تھا کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے، اسے تربیت کہاں دی گئی اور اس کے رہبر کہاں ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے اس معاملے پر اسلام آباد کی حکومت کے رد عمل میں مستقل تضاد رہا ہے۔‘ بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان پاکستانی حکومت کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ اجمل قصاب کا تعلق پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث مجرمین کو ان کے انجام تک پہنچانے میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی شواہد کے مسترد کرنے کی خبروں پر ایک پرائیویٹ ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے پرنب مکھرجی نے اسلام آباد انتظامیہ پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی تھی کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ’ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور ہے وہ پہلے ہی روز سے انکار کے موڈ میں ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی حکومت کو جو شواہد فراہم کیے ہیں ان کی مزید تفتیش کی ذمہ داری تفتیشی ایجنسیوں کی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان انکار ہی کرتا رہا ہے: پرنب07 January, 2009 | انڈیا ممبئی کے ثبوت: پاکستان کو کیا دیاگیا؟ 07 January, 2009 | انڈیا اجمل کی ریمانڈ میں مزید توسیع06 January, 2009 | انڈیا ’حملوں کے پیچھے سرکاری ایجنسی ‘06 January, 2009 | انڈیا ’سنجیدہ تحقیقات کے امکانات معدوم‘06 January, 2009 | انڈیا پاکستان کو ثبوت سونپ دیئے05 January, 2009 | انڈیا حملوں میں’حکومتی عناصر کا ہاتھ‘04 January, 2009 | انڈیا ’ممبئی، ذمہ داروں کو حوالے کریں‘03 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||