BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 January, 2009, 15:56 GMT 20:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سنجیدہ تحقیقات کے امکانات معدوم‘

پاکستانی دفتر خارجہ
پاکستان بھارت کے دباؤ کی ضرورت محسوس نہیں کرتا: پاکستان دفتر خارجہ
حکومت پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جانب سے آج نئی دہلی میں پاکستان کی بعض سرکاری ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملک عماد نے کہا ہے کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے ناکافی ثبوت مہیا کیے ہیں۔

ادھر صدر آصف علی زرداری کو آج پاکستان فضائیہ کے سربراہ نے فضائی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ صدر نے کابل روانگی سے قبل وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے آج کے بیان پر اسلام آباد میں وزرات خارجہ کی جانب سے ایک تفصیلی ردعمل جاری کیاگیا ہے جس میں پاکستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تعاون کی پیشکش کے جواب میں جارحانہ پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا رویہ کشیدگی میں اضافے اور ممبئی حملوں کی سنجیدہ تحقیقات کے امکانات کو معدوم کر دے گا۔ وزارت خارجہ نے تنبیہ کی کہ اس رویہ سے جنوبی ایشیا میں صورتحال مزید خراب ہوگی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی ریاست دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتی اور وہ خود بھارت سے زیادہ متاثر ہے۔ پاکستان نےامید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرے کرے گی ورنہ ریاستی اداروں پر الزام عائد کرکے اس بابت تعاون کے راستے بند ہو جائیں گے۔

حکومت نے سیاسی اور فوجی طریقوں سے دباؤ نقصان دے ثابت ہوگا۔ اس نے بھارت سے جارحانہ فوجی رویے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں ایک مرتبہ پھر بھارت کو مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی گئی ہے۔

بیان کے اختتام پر واضح کیاگیا ہے کہ پاکستان بھارت کے دباؤ کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود بھی ممبئی حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

چاند پر اور زمین پر
انڈیا کے لیے سن دو ہزار آٹھ کیسا رہا؟
ممبئی سیاح کیمیجنگ ضروری نہیں
’پاکستان کو سبق سکھانا لازم مگر جنگ کے بغیر‘
ممبئیبھارتی خفیہ ایجنسیاں
پورا نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے
میڈیا، پولیس کردار
پولیس اور میڈیا کا رویہ ایک جیسا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد