پاکستان انکار ہی کرتا رہا ہے: پرنب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ممبئی پر حملے کے بعد پاکستان پہلے دن سے ہی ہر بات پر انکار کر رہا ہے۔ ممبئی پر حملے کے سلسلے میں ہندوستان کی طرف سے پاکستان کو مہیا کیے گئے ثبوتوں کو مسترد کیے جانے پر ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے پاکستان پر سخت نکتہ چینی کی۔ پرنب مکھرجی نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو کچھ نام ، ٹیلی فون نمبر اور رابطوں کی تفصیلات فراہم کی تھیں لیکن بجائے ان کی تفتیش کرنے کے پاکستان کے مختلف رہنما باہم متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’یہ غیر متوقع نہیں ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ یہی کیا ہے، وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔‘ مسٹر مکھرجی نے کہا ممبئی حملے کی شدت اور نوعیت سے یہ بالکل واضح ہے کہ یہ نہ صرف بہت منظم اور منصوبہ بندی پر مبنی تھا بلکہ یہ سرکاری عناصر کی پشت پناہی اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ’سارے راستے کھلے ہونے‘ کے اپنے بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سارے راستے صرف جنگ کے لیے محفوظ ہیں’جنگ کا جنون پاکستان نے پیدا کیا ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کی توجہ اصل معاملے سے ہٹائی جا سکے۔‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین سے ہندوستان کے خلاف دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں۔’اس کے لیے کیا ہمیں کسی عدالت میں ثابت کرنا ہوگا۔‘ اس دوران وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ثبوتوں کو مسترد کیے جانے کے پاکستان کی دفتر خارجہ کے بیان کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کا بیان کسی تفتیش کے بغیر جاری کیا گیا محض سیاسی رد عمل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوال بیانات اور جنوبی ایشاء کی صورتحال کا نہیں ہے اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف دہشتگردانہ حملے روکنے کے لیے کیا کرتا ہے۔ |
اسی بارے میں جناردھن اجمل کی پیروی کے لیے تیار15 December, 2008 | انڈیا ’اجمل کا پاکستانی ہائی کمیشن کو خط‘14 December, 2008 | انڈیا قصاب 24 دسمبر تک حراست میں 11 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’اجمل میرا ہی بیٹا ہے‘12 December, 2008 | پاکستان فرید کوٹ میں غیر معمولی کیا؟05 December, 2008 | پاکستان ممبئی میں حملے اور پاکستان کافریدکوٹ30 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||