’ممبئی، ذمہ داروں کو حوالے کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے ذمہ دار افراد کو پاکستان بھارت کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف بھارتی قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔ منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جنگ کوئی راستہ نہیں ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے یہ بات شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے شہر شِلانگ میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت شدت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ ممبئی حملوں کے بارے میں انہوں نے کہا: ’پاکستانی حکومت یہ سمجھے کہ ان حملوں کے بعد سبھی مہذب ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں انجام دینے والے افراد کے خلاف کارروائی ہو۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ان عناصر کو بھارت کو سونپے گا تاکہ ان کے خلاف ہندوستان میں قانونی کارروائی کی جاسکے۔ ‘ ملک کو درپیش مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت کے سامنے دو سب سے بڑے چیلنجز ہیں: اقتصادی مندی اور شدت پسندی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور نکسلزم تشویش کا باعث ہیں اور ان کی حکومت شدت پسندی کے ساتھ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ممبئی، دلی اور آسام میں ہونے والے حالیہ شدت پسند حملوں کے بارے میں انہوں نے کہا: ’ہمیں شروع میں جھٹکا لگا تھا لیکن ہم اس سے نمٹنے میں کامیاب ہونگیں۔ ملک سے شدت پسندی کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کسی بھی حد تک جائے گی۔ ‘ | اسی بارے میں کرکرے کی موت پرسوالیہ نشان17 December, 2008 | انڈیا قصاب کا خط پاکستان کے حوالے22 December, 2008 | انڈیا ممبئی میں انٹرپول کی تفتیش22 December, 2008 | انڈیا تھر ایکسپریس کے مسافر متاثر27 December, 2008 | انڈیا ’پاکستان کوسبق ضروری مگر جنگ نہیں‘26 December, 2008 | انڈیا اسلام آباد کارروائی کرے: مکھرجی 21 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا دنیا پاکستان پر دباؤ بڑھائے: مکرجی22 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||