پہلے کارروائی پھر بہتر تعلقات: انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نےکہا ہےکہ دہشت گردی میں ملوث پاکستانیوں کے متعلق پاکستان کو کئی مرتبہ ثبوت فراہم کیے جا چکے ہیں اور یہ کہ ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کی جارہی۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ پرنب مُکھرجی نے کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردی کے ڈھانچہ کے خاتمے میں پہل نہیں کرتا، تب تک تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ مسٹر مکھرجی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلیے ایک دن کے لیے سرینگر میں تھے۔ پاکستان کی طرف سے ناکافی ثبوت کی فراہمی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر مکھرجی نے کہا’ ہم نے باقاعدہ ثبوت دیا ہے اور کئی مرتبہ دیا ہے۔‘
ادھر دلی میں وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے سن 1971 کی ہند پاک جنگ کے سلسے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا بھارت لائن آف کنٹرول پر پانچ برس سے جاری جنگ بندی معاہدے کو پسِ پشت ڈالنےکا ارادہ رکھتا ہے، مسٹراینٹونی نے کہا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔‘ سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’وہاں حالات معمول پر ہیں کیونکہ ہماری فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے۔‘ مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ممبئی پر دہشت گردانہ حملوں سے گو کہ کشمیر کا انتخابی عمل متاثر نہیں ہوا ہے تاہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چار سالہ امن عمل بقول ان کے ’pause‘ یعنی 'وقفہ' کا شکار ہے اور جب تک پاکستان اپنی سر زمین پر موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کے خاتمہ میں پہل نہ کرے تب تک تعلقات کی بہتری ممکن نہیں ہے۔ مسٹر مکھرجی نے کہا’بھارت کو پاکستان کی طرف سے کافی یقین دہانیاں مل رہی ہیں لیکن ہم یقین دہانیوں کے نہیں وہاں موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف پاکستان کی جانب سے عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔‘ مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ’پاکستان کو سابق صدر پرویز مشرف کا جنوری دو ہزار دو اور صدر زرداری کا چوبیس ستمبر کا وعدہ نبھانا ہوگا، جس میں دونوں نے یکساں لہجہ میں کہا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کو پڑوسیوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘ واضح رہے کہ اتوار کو بھارتی وزیراعظم نے بھی جنوبی کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران پاکستان کو خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ’ پاکستان کے ساتھ تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتے جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔‘ |
اسی بارے میں ’کارروائی کا منصوبہ نہیں‘16 December, 2008 | انڈیا ’ضروری جانکاری تفتیش کے بعد‘ 13 December, 2008 | انڈیا حملہ آور پاکستان سے آئے: مکھرجی03 December, 2008 | انڈیا ’منصوبہ سازوں کو بے نقاب کریں‘03 December, 2008 | انڈیا تحقیقات میں مدد کرنے کا اعلان30 November, 2008 | انڈیا ’ایک دہشت گرد حراست میں‘28 November, 2008 | انڈیا ممبئی: سینکڑوں افراد زیرعلاج ہیں29 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||