’ایک دہشت گرد حراست میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی پولیس کے اعلی افسر کے مطابق اعلی پولیس افسران پر فائرنگ کر کے بھاگ رہے دو ’دہشت گردوں‘ ابو اسماعیل اور اجمل عامر میں سے اجمل کو زندہ پکڑ لیا ہے جبکہ ابو اسماعیل کی پولیس فائرنگ میں موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں ہی چھبیس نومبر کو آپریشن سی ایس ٹی یعنی سینٹرل ریلوے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس ہیڈ کواٹر کے عقب میں واقع کاما ہسپتال کی گلی میں پہنچے جہاں سے جیپ میں اے ٹی ایس سربراہ ہیمنت کرکرے ، انکاؤنٹر ماہر وجے سالسکر گزر رہے تھے۔ دونوں نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں ہلاک کرنے کے بعد ان کی جیپ لے کر گرگام چوپاٹی کی جانب فرار ہو گئے۔ ان کا تعاقب کرتی پولیس جیپ نے انہیں روکا اور ان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں ابو اسماعیل کی موت واقع ہو گئی۔ اجمل کے پیر میں گولی لگی۔ دونوں کو پولیس مردہ سمجھ کر جب شہر کے سرکاری نائر ہسپتال لے گئی تب پتہ چلا کہ ان میں سے ایک شخص زندہ ہے۔ اجمل سے اس وقت ممبئی اے ٹی ایس سربراہ کے پی رگھوونشی، ممبئی کرائم برانچ کے جوائنٹ پولیس کمشنر راکیش ماریا اور آئی بی کے کچھ افسران تفتیش کر رہے ہیں۔ تفتیش کرنے والے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق اجمل نے انہیں بتایا کہ ان کا گروپ گزشتہ ایک ماہ سے ممبئی میں ہے۔ دو گروپ بنا کر وہ اوبیرائے ہوٹل اور ہوٹل تاج میں مقیم رہے۔ انہوں نے ہوٹل میں کمرہ ایک ہفتہ کے لیے لیا اس دوران انہوں نے کچھ اسلحہ جمع کیا۔ایک ہفتہ کے بعد وہ ہوٹل سے چلے جاتے اور دوسرا گروپ اسی کمرے کو کرایہ پر لیتا اس طرح انہوں نے اپنے کمرے میں بہت سا اسلحہ جمع کر لیا۔ قیام کے دوران انہوں نے ہوٹل کا اچھی طرح سے معائنہ کیا۔ پولیس کے مطابق اجمل نے تفتیشی ایجنسی کو بتایا کہ آپریشن شروع ہونے سے قبل ہوٹل میں انہوں نے کئی کلو کھانے کا ذخیرہ جمع کر لیا تھا۔ افسر کے مطابق اس دوران سمندری راستے سے کشتی میں سوار کچھ لوگ چھبیس نومبر کو ممبئی پہنچے۔ان میں اجمل اور اسماعیل بھی تھے۔ وہ سب دس تھے۔ چار ہوٹل تاج میں پہنچے دو ہوٹل اوبیرائے اور بقیہ دو اجمل اور اسماعیل سینٹرل ریلوے گئے۔ اجمل سے نامعلوم مقام پر تفتیش کرنے والی پولیس کے مطابق اجمل پاکستان کے شہر فرید کوٹ کا رہنے والا ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی: کب کیا ہوا 28 November, 2008 | انڈیا ’ممبئی لہولہان اور ہندوستان کا11/9 ‘28 November, 2008 | انڈیا جے پور دھماکوں کی پرزور مذمت13 May, 2008 | انڈیا ممبئی ٹرین دھماکوں کی دوسری برسی 11 July, 2008 | انڈیا دو دھماکے پانچ ہلاک، متعدد زخمی29 September, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||