’کارروائی کا منصوبہ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کر رہا ہے لیکن حالات کو معمول پر لانے کے لیے پڑوسی ملک کو ان دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگي جو ممبئی حملوں کے پیچھے ہیں۔ بھارت کے وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے کہا کہ ’ ہم کسی ملٹری ایکشن کی کا منصوبہ نہیں بنا رہے لیکن جب تک پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جو اسکی زمین پر بھارت کے خلاف کارروائی کے لیے تیاری کرتے ہیں اور وہ جو ممبئی حملوں کے پیچھے ہیں تب تک حالات معمول پر نہیں آسکتے۔‘ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا بھارت لائن آف کنٹرول پر پانچ برس سے جاری جنگ بندی معاہدے کو پسِ پشت ڈالنےکا ارادہ رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔‘ سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مسٹر اینٹنی نے کہا ’حالات وہاں معمول پر ہیں کیونکہ ہماری فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے۔‘ ایک سوال کے جواب میں مسٹر اینٹنی نے کہا’ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ آگے کی کارروائی کیا ہوگي لیکن پاکستان جب تک اپنی کہی ہوئی باتوں پر سنجیدگی سے عمل نہیں کرتا اس وقت تک حالات حسب معمول کے مطابق نہیں ہو سکتے۔‘ وزیر دفاع اینٹونی نے دلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ باتیں ’وجئے دیوس‘ یعنی یوم فتح کی ایک جشن کی تقریب میں کہیں۔ یہ تقریب بھارتی فوجیوں کی سنہ انیس سو اکہتر میں ڈھاکہ میں کامیابی کی سینتسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس میں بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کے سربراہوں سمیت کئی سینیئر فوجی افسروں نے شرکت کیا۔ | اسی بارے میں ہند پاک رشتوں کی بہتری کی شرط14 December, 2008 | انڈیا ’ضروری جانکاری تفتیش کے بعد‘ 13 December, 2008 | انڈیا بھارت میں ملا جلا ردِ عمل11 December, 2008 | انڈیا دہشتگردی کے خلاف نئے اقدامات11 December, 2008 | انڈیا ’یہ ایک جنگی صورت حال ہے‘11 December, 2008 | انڈیا قصاب 24 دسمبر تک حراست میں 11 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی، تفتیش ہو رہی ہے‘10 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||