تحقیقات میں مدد کرنے کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا کہ امریکی ممبئی میں ہونے والے شدت پسند حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں انڈیا کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ کیمپ ڈیوڈ سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ شدت پسندوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ صدر بش نے کہا کہ اس ہفتے ممبئی پر حملے کرنے والے شدت پسند انتہائی ظالم تھے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے لوگ انتہائی مضبوط اور قوت برداشت رکھنے والے ہیں۔ ’انہوں نے ایک فعال اور وسیع البنیاد جمہوری معاشرے کو تشکیل دیا ہے اور وہ مشکل کی اس کھڑی میں بھی کامیاب ہو ں گے۔‘ کیمپ ڈیوڈ سے روانگی سے قبل صدر جارج بش نے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے ممبئی دھماکوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس میٹنگ میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس، انڈیا میں امریکی سفیر ڈیوِڈ مِلفورڈ بھی شریک ہوئے۔ صدر بش نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے نو منتخب صدر باراک اوباما کو بدھ کے روز ممبئی پر حملوں کے آغاز سے تمام واقعات سے باخبر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو معلوم ہونا چاہیے کہ پوری دنیا کی اقوام ’انسانی عظمت پر حملے‘ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ اس سے پہلے جمعے کے روز صدر بش نے انڈیا کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ٹیلی فون کر کے ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کی تھی۔ | اسی بارے میں ’ایک دہشت گرد حراست میں‘28 November, 2008 | انڈیا ممبئی: سینکڑوں افراد زیرعلاج ہیں29 November, 2008 | انڈیا تناؤ پر پاکستانی تشویش، جاسوسی کی ناکامی پر سوالات 30 November, 2008 | انڈیا ممبئی آپریشن ختم:ہوٹل تلاشی شروع، 195 ہلاک 29 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||