BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 November, 2008, 12:12 GMT 17:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: پولنگ کے دوران مظاہرے بھی

کشمیر، الیکشن مخالف مظاہرے
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی بھی چارج کیا ہے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دوسرے انتخابی مرحلے میں گاندربل کے دو اسمبلی حلقوں میں اکثر پولنگ بوتھوں پر لوگوں نے ووٹ ڈالے تاہم بیشتر بستیوں میں الیکشن مخالف احتجاج بھی ہوا ہے۔

احتجاج کے سبب ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا ہے تاہم پولیس نے مظاہرین کو لاٹھی چارج کے ذریعہ منتشر کیا اور کئی نوجوانوں کوگرفتار کرلیا گيا ہے۔

اتوار کی صبح گاندربل کے لار، بارسو اور کنگن علاقوں میں لوگ شدید سردی کے باوجود پولنگ بوتھوں پر پہنچے اور اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ ڈالا۔ بعد میں ضلع صدرمقام گاندربل، بیہامہ، دودرہامہ، کُرہامہ اور دوسرے مقامات پر نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے الیکشن مخالف مظاہرے کئے۔

مظاہرین ’بائیکاٹ بائیکاٹ الیکشن بائیکاٹ‘ اور ’ ہم کیا چاہتے ہیں آزادی‘ کے نعرے بلندکررہے تھے۔ پولیس اور نیم فوجی عملے نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کردیا۔ مظاہرین نے ایک پولنگ بوتھ کے نزدیک سبزہلالی پرچم بھی لہرایا۔ کچھ مقامات پر خواتین نے بھی الیکشن کے خلاف جلوس نکالا جس میں بچوں کی خاصی تعداد تھی۔

مظاہروں کی وجہ سے کئي مقامات پر ووٹنگ کی رفتار کم ہوگئی۔ دودرہامہ کے ایک پولنگ بوتھ پرگیارہ سو میں سے صرف دو سو ووٹ پڑے تھے جبکہ بیہامہ میں ایک پولنگ بوتھ پر نو سو تیس ووٹوں میں سے صرف سینتالیس ووٹ پڑے ۔

گاندربل خطے میں دو انتخابی حلقے ہیں، گاندربل اور کنگن ۔گاندربل میدانی بستیوں پر مشتمل ہے جبکہ کنگن پہاڑی علاقہ ہے جہاں کشمیری اور پہاڑی بولی جاتی ہے۔ کنگن میں حالات مجموعی طورپر پُرامن رہے تاہم گاندربل میں الیکشن مخالف مظاہرے کیےگئے۔

گاندربل ڈپٹی کمشنر عبدالمجید کھانڈے نے بی بی سی کو بتایا کہ پولنگ مجموعی طور پُرامن رہی، موسم بھی اچھا رہا ۔ کچھ مقامات پر پولنگ ایجنٹوں کے درمیان تصادم ہوا تاہم حالات کو فوراً قابو کر لیا گیا۔‘

اسی بارے میں
ووٹ پڑے تو؟
22 November, 2008 | انڈیا
کشمیر میں 55 فیصد پولنگ
17 November, 2008 | انڈیا
عثمان مجید سے انٹرویو
17 November, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد