سورت:پرہجوم مقام بند، شہر میں خوف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے صوبے گجرات کے تجارتی شہر سورت میں منگل کو یکے بعد دیگر اٹھارہ بم ملنے کے بعد حکام نے بدھ کو شہر کے سبھی پرہجوم مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ شہر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سکول اور کالجز کے علاوہ شاپنگ مالز، کپڑا اور ہیرا بازار سب کو بند رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان سبھی مقامات کی مکمل تفتیش کے بعد ہی بازار کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ بدھ کو گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے دورے کے دوران سورت میں ایک بم ملا ہے۔ منگل کو سورت میں اٹھارہ بم ملے تھے جسے بم سکواڈ دستے نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے بدھ کو سورت کے دورہ کے دوران کہا’دہشتگردوں نے ہندوستان کے خلاف’غیر اعلانیہ جنگ‘ چھیڑ رکھی ہے اور ملک کو متحد ہوکر دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘ سورت میں مودی کا کہنا تھا ’ دہشتگرد ممبئی، بنگلور اور سورت جیسے صنعتی شہروں کو نشانہ بنا کر ہندوستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں‘ بقول مودی ان شہروں نے ہندوستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
احمدآباد میں مقامی صحافی اجے امٹھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی منگل کو افواہیں پھیلنے سے افرتفری کا ماحول رہا۔ گجرات کے انباجی، مہسانہ، گاندھی نگر اور بورسد میں دھماکے خيز مادے کی برآمدگی سے متعلق افواہیں اڑتی رہیں۔ منگل کو سورت میں جو اٹھارہ بم ملے تھے ان سبھی کو مقامی لوگوں نے تلاش کیا تھا۔ اتوار اور پیر بھی سورت میں دھماکہ خیز مادے اور بم ملے تھے۔ بم ملنے کے سبب دھماکوں کے چار دن بعد بھی صوبے میں خوف کا ماحول ہے۔ سنیچر کو احمدآباد میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں ميں 49 افراد ہلاک اور کم از کم ایک سو پچاس افراد زخمی ہوئے تھے۔ اب تک دھماکوں کے سلسلے میں کوئی اہم سراغ نہیں ملا ہے۔ پیر کو حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے براہ راست طور پر بنگلور اور آحمدآباد دھماکوں کے لیے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ |
اسی بارے میں سورت میں مزید کئی بم ملے 29 July, 2008 | انڈیا احمد آباد لرز گیا، 16 بم دھماکوں میں 29 ہلاک26 July, 2008 | انڈیا دھماکوں کا مقصد دہشت پھیلانا26 July, 2008 | انڈیا بنگلور ميں دھماکے، دو ہلاک25 July, 2008 | انڈیا بنگلور: دوسرے دن بم ناکارہ بنایا گیا26 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||