BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 July, 2008, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپائزجیٹ،امریکی سرمایہ کاری
فائل فوٹو
سپائس جیٹ سستی داموں والی گھریلو ایئرلائن ہے
ہندوستان کی ایک نجی ائرلائن سپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایک پرائیویٹ کمپنی ڈبلیو ایل روز نے اس کی کپمنی میں تقریباً آٹھ کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پراتفاق کیا ہے۔

سپائس جیٹ ہندوستان میں اندرونی پروازیں کرنے والی دوسری بڑی ائر لائن ہے اور بازار کے کل میں اس کا حصہ تقریباً دس فیصد ہے۔

سپائس جیٹ کے ڈائریکٹر اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایل روز کمپنی کو شہری ہوا بازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا اچھا تجربہ ہے۔’اس سرمایہ کاری سے اس بات میں اب کوئی شک نہیں ہے کہ ہم انڈیا میں سب سے بڑی ائر لائن بننے کے وعدے کو پورا کر سکیں گے۔‘

امکان ہے کہ روز کمپنی کے چئرمین ولبر روز جونئر اب سپائس جیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہوں گے۔ ہندوستان میں اس کمپنی کی یہ دوسری سرمایہ کاری ہے۔ اس سے پہلے کمپنی ہندوستان کی مشہور ٹیکسٹائل کمپنی او سی ایم میں پونے چار کروڑ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

ہندوستان میں اندرونی ائر لائنز بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہیں لیکن پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے وہ زبردست دباؤ میں بھی ہیں۔ مہنگائی کے سبب بعض لم کرایوں والی ایئرلائنز نے خسارے سے بچنے کے لیے حال ہی میں اپنی بعض پروازیں بند کردی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد