ایئرلائن ملازمین کی ہڑتال ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی سرکاری ایئر لائن’انڈین‘ کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پاگيا جس سے گزشتہ روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔ ہڑتال سے تقریبا تمام شہروں کی پروازیں متاثر ہوئیں اور مسافروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ شہری ہوا بازی کی ترجمان موسمی چکرورتی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگيا ہے جس کے تحت ملازمین نے فوری طور پر کام پر واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں موسمی چکرورتی نے کہا ’ ابھی معاہدے کی تفصیلات کا انتظار ہے لیکن ہڑتال ختم ہونے کا اعلان ہوچکا ہے۔‘ اندرون ملک چلنے والی سرکاری ایئر لائن ’انڈین‘ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور ترقی کے لیے بدھ کے روز ہڑتال شروع کی تھی جس سے کئی پروازیں یا تو منسوخ کرنی پڑیں تھیں یا پھر کافی تاخیر سے چل رہی تھیں۔ ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر دلی، ممبئي، کولکتا، چنئی اور گوہا ٹی میں ہوا۔ آج کل موسم گرما کی تعطیل کا دور ہے اور بڑی تعداد مسافر سفر کر رہے ہیں۔ دلی ہائی کورٹ نے اس ہڑتال کو غیر قانونی بھی قرار دیا تھا۔ لیکن ایئر کارپوریشن ملازمین یونین کے صدر ڈي کے شیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں عدالت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ اس معاملے میں حکومت کا رویہ بھی سخت تھا اور اس نے ہڑتالی ملازمین کو معطل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ملک بھر میں’ انڈین‘ کے تقریبا بارہ ہزار ملازمین ہڑتال پرگئے تھے۔ اس کی شروعات گراؤنڈ اسٹاف نے کی تھی لیکن بعد میں کیبن کرو کے ارکان بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے تھے۔ اندرون ملک چلنے والی سرکاری ایئر لائن انڈین کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور ترقی کے لیے ہڑتال کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار نے گزشتہ دس برسوں میں کئی وعدے کیے ہیں لیکن کسی بھی عمل نہیں ہوا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ تنخواہوں میں اضافہ کا ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے اس ہڑتال کو غیر قانونی قرار دے دیا لیکن ایئر کارپوریشن ملازمین یونین کے صدر ڈي کے شیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں عدالت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یونین کے جنرل سیکریٹری جی کے بڈولا نے کہا تھا ’ ہم کوئی سمجھوتہ چاہتے ہیں اور انتظامیہ سے زور دیکر یہی کہا جارہا ہے کہ وہ ضد نا کرے ورنہ مسافروں کی مشکلیں بڑھتی جائیں گی۔‘ | اسی بارے میں ’انڈین‘ کے ملازمین ہڑتال پر13 June, 2007 | انڈیا سستی ائرلائینز کی بڑھتی مقبولیت 31 August, 2006 | انڈیا سرکاری ائر لائنز ضم ہورہی ہیں22 February, 2007 | انڈیا بیرون ملک پروازوں کی اجازت29 December, 2004 | انڈیا پنجاب میں ہڑتال، پولیس ہائی الرٹ22 May, 2007 | انڈیا ممبئی: بس ملازمین کی ہڑتال ختم 20 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||