’انڈین‘ کے ملازمین ہڑتال پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ڈومیسٹک ایئر لائنز ’انڈین‘ کے تقریباً بارہ ہزار ملازم ملک گیر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے کئی پروازیں یا تو مؤخر کر دی گئی ہیں یا پھر تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ہڑتال کی کال انڈین کمپنی کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور ترقیوں کے لیے دی گئی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے دلی، ممبئی، حیدرآباد، چینئی، بنگلور اور کولکاتا جیسے شہروں کی اندرونی پروازوں پر اثر پڑا ہے۔ انڈین کمپنی کا ’گراؤنڈ سٹاف‘ بھی ہڑتال میں شامل ہے جس کی وجہ سے ’چیک ان‘ کرنے سے لے کر سامان کی ذمہ داری سنبھالنے والے ملازمین ہوائی اڈوں پر موجود نہیں ہیں۔ شہری ہوا بازی کے وزیر پرفل پٹیل نے ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے ایک سنجیدہ معاملہ بتایا ہے۔
دارالحکومت دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’انڈین‘ کے 23 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی وجہ سے سب سے زیادہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرفل پٹیل کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والوں کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایئر کارپوریشن ایمپلائز یونین یا اے سی ای یو کے جنرل سیکریٹری جی کے بڈولا نے بتایا:’ان کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے، اسی وجہ سے ہم منگل کی رات سے ملک گیر ہڑتال پر ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ | اسی بارے میں سستی ائرلائینز کی بڑھتی مقبولیت 31 August, 2006 | انڈیا سرکاری ائر لائنز ضم ہورہی ہیں22 February, 2007 | انڈیا بیرون ملک پروازوں کی اجازت29 December, 2004 | انڈیا پنجاب میں ہڑتال، پولیس ہائی الرٹ22 May, 2007 | انڈیا ممبئی: بس ملازمین کی ہڑتال ختم 20 April, 2007 | انڈیا کمیونسٹ ریاستوں میں ہڑتال14 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||