پنجاب میں ہڑتال، پولیس ہائی الرٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سکھوں کے دو فرقوں کے درمیان کشیدگی اور ایک گروپ کی جانب سے منگل کو عام ہڑتال کی اپیل کے بعد بھارتی پنجاب میں سکیورٹی دستوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ہڑتال کی اپیل کرنے والے ’اکال تخت‘ فرقے نے مخالف ’ڈیرا سچا سودا‘ کے رہنما سے ایک اشتہار میں سکھوں کےگرو، گرو گوبند سنگھ کی پوشاک میں دکھائی دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا تھا اور تاحال دونوں فرقوں کے بیچ مفاہمت نہیں ہو سکی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کے لیے ریاست بھر میں ہزاروں اضافی پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سکیورٹی دستوں نے پرتشدد احتجاج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے’ڈیرہ سچا سودا‘ کے مرکزی ڈیرے کے اردگرد رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ مرکزی ڈیرے اور اس کے قرب وجوار میں ڈیرا سچا سودا کے بیس ہزار عقیدت مند رہائش پذیر ہیں۔ اس تنازعے کے حوالے سے نہ صرف ریاست پنجاب میں احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں بلکہ پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد’ڈیرا‘ کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گيا تھا جس میں ان پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگایاگيا۔ خیال رہے کہ پہلے ہی گرمیت سنگھ رام رحیم اپنے ایک بیان میں پورے معاملہ کو افسوس ناک قرار دے چکے ہیں۔ | اسی بارے میں پنجاب: ’ڈیرہ‘ کا معافی سے انکار21 May, 2007 | انڈیا 'ڈیرا' کے سربراہ کےخلاف مقدمہ 20 May, 2007 | انڈیا سکھ فرقوں میں تصادم، پچاس زخمی 16 May, 2007 | انڈیا سکھ فرقہ وارانہ فساد، مزید ہلاکتیں18 May, 2007 | انڈیا سکھ کش فسادات، تین افراد مجرم26 March, 2007 | انڈیا 1984 فسادات، تین کو عمر قید29 March, 2007 | انڈیا پنجاب: ووٹنگ کی شرح پچاس فیصد13 February, 2007 | انڈیا سکھ نوجوان کی حجامت پر احتجاج24 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||