'ڈیرا' کے سربراہ کےخلاف مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے ’ڈیرا سچا سودا‘ اور سکھ مذہب کے درمیان جاری تنازعہ کے بعد ’ڈیرا‘ کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گيا ہے۔ ان پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگایاگيا ہے۔ ان کے خلاف اتوار کو پنجاب کے بھٹنڈا شہر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے پر اتوار کی شام امرتسر ميں اکال تخت کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ہی گرمیت سنگھ رام رحیم اپنے ایک بیان میں پورے معاملہ کو افسوس ناک قرار دے چکے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار اسیت جولی کے مطابق اکال تخت کی اس اجلاس کا اعلان بعض سخت گیر سکھ تنظیموں نے کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں بڑے پیمانے پر سکھ مذہب کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ’ڈیرا سچا سودا‘ایک سماجی اور مذہبی تنظیم ہے جس کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کو ایک اشتہار میں سکھوں کے ’گرو‘ (امام) گروگوبند سنگھ کی پوشاک میں دکھایا گيا تھا جس سے سکھ فرقے کے لوگوں میں زبردست ناراضگي ہے۔ اس واقعہ کے بعد ملک کی بعض ریاستوں سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھا تھا اور کشیدگی کے پیش نظر پنجاب میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اس تنازعہ کے بعد سترہ مئی کو تلونڈی کے ایک اہم اجلاس میں سکھوں نے ’ ڈیرا سچا سودا‘ کے لوگوں کا سماجی اور سیاسی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سخت گیر سکھ فرقوں کا مطالبہ ہے کہ گرمیت سنگھ رام رحیم اکال تخت کے سامنے پیش ہو کر معافی مانگے۔ان تنظیموں کا کہنا ہےکہ انہوں نے صرف معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بعض ماہرین اس تنازعہ کو سیاسی قرار دیتے ہیں۔ پنجاب میں فروری میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے اور ’ڈیرا سچا سودا ‘ نے عوام سے کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی جس کے باعث اس کے زیر اثر علاقوں میں حکمراں جماعت شیرومنی اکالی دل بادل کے امیداروں کو شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ ’ڈیرا سچا سودا‘ کے حامیوں کا الزام ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اس لیے ان کی مخالف ہوگئی ہے جبکہ اکالی دل کے رہنما ان الزمات کی تردید کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں سکھ فرقوں میں تصادم، پچاس زخمی 16 May, 2007 | انڈیا سکھ فرقہ وارانہ فساد، مزید ہلاکتیں18 May, 2007 | انڈیا سکھ کش فسادات، تین افراد مجرم26 March, 2007 | انڈیا 1984 فسادات، تین کو عمر قید29 March, 2007 | انڈیا پنجاب: ووٹنگ کی شرح پچاس فیصد13 February, 2007 | انڈیا سکھ نوجوان کی حجامت پر احتجاج24 August, 2006 | انڈیا گردوارے پر پتھراؤ، سکھوں کااحتجاج28 September, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||