سبحانہ نے ماں، دو خالاؤں کو کھو دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی سے نانا اور نانی کے گھر آئی ایک چھوٹی سی بچی سبحانہ۔ اس کے ساتھ اس کی والدہ اور دو خالائیں تھیں۔ سکول بند تھا تو گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے نانی کا گھر اور جے پور سے اچھا کیا ہوسکتا تھا؟ لیکن منگل کی شام جے پور میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے بعد چھ سالہ سبحانہ خان کی دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ ماں کا آنچل چِھن گیا اور اس کی دونوں خالائیں بھی اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئیں۔ سبحانہ اپنی ماں اور دو خالاؤں کے ساتھ جے پور کے نیشنل ہینڈ لوم سے خریداری کر کے گھر لوٹ رہی تھیں ۔اس کو گھر جانے کی جلدی تھی تاکہ نانا نانی اور اپنے بھائی کو اپنی خریداری دکھا سکے۔ جیسے ہی سبحانہ اور اس کی ماں گھر جانے کے لیے رکشہ لے رہیی تھیں اسی وقت ایک بڑا دھماکہ۔ اس دھماکے میں سبحانہ کی ماں اور دونوں خالاؤں کی موت ہوگئی۔ سبحانہ بری طرح زخمی ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس کے نانا اور نانی کی حالت بھی اپنی تین بیٹیوں کی موت کے بعد بہت خراب ہے۔ سبحانہ کے بعض رشتے دار ہسپتال میں اس کے پاس ہیں اور اس کے والد ممبئی سے جے پور کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ سبحانہ زخمی حالت میں ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ادھر ادھر دیکھ رہی ہے لیکن کچھ بول نہیں رہی۔ وہ صدمے میں ہے۔ اسے ابھی یہ نہیں معلوم کہ اس کی ماں کہاں ہے اور کس حالت میں ہے۔ سبحانہ کی نم اور سوال کرتی آنکھوں میں ایک ایسا منظر درج ہوچکا ہے جس کے بارے میں سوچنا بڑوں کے لیے مشکل ہے۔ گزشتہ شام وہ اپنے لیے اور ممبئی میں اپنے دوستوں کے لیے خریداری کرنے گئی تھی اور اس کے پاس اپنے دوستوں کو دکھانے کے لیے نئے نئے تحفے تھے لیکن اب جب سبحانہ ہسپتال سے واپس نکلے گی تو اس کے پاس بتانے کے لیے ایک غم گین کہانی ہوگی جس میں الفاظ سے زیادہ آنسوں ہونگیں۔ اب سبحانہ کے لیے جے پور بدل چکا ہے۔ اس کی نانی کے پاس اب شاید اس درد بھری سچائی سے اس کا دھیان بانٹنے کے لیے پری اور جادوگر کی کہانی نہ ہو۔ پہلی کلاس کی طلبہ سبحانہ کے لیے شاید گرمی کی چُھٹیاں اور جے پور شہر اب دونوں ہی ڈرونےہوچکے ہونگے۔ |
اسی بارے میں جے پور میں سات دھماکے،ساٹھ ہلاک13 May, 2008 | انڈیا جے پور دھماکوں کی پرزور مذمت13 May, 2008 | انڈیا جے پور میں سات دھماکے: 45 ہلاک، درجنوں زخمی13 May, 2008 | انڈیا اجمیردھماکہ، تفتیش میں پیش رفت13 October, 2007 | انڈیا اجمیر دھماکے کی تفتیش جاری12 October, 2007 | انڈیا لدھیانہ میں بم دھماکہ، چھ ہلاک14 October, 2007 | انڈیا اجمیر: مشتبہ افراد کے خاکے جاری23 October, 2007 | انڈیا آسام دھماکہ: پانچ ہلاک، پچاس زخمی16 March, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||