BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 October, 2007, 10:36 GMT 15:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اجمیر: مشتبہ افراد کے خاکے جاری

معین الدین چشتی مزار
خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر بم دھماکے میں تین لوگ ہلاک ہو گئے تھے
ہندوستان کی ریاست راجستھان کی پولیس نے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کے خاکے جاری کیے ہیں۔

اجمیر کے پولیس انسپکٹر جنرل نند کشور نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس کو امید ہے کہ ان خاکوں کی مدد سے ملزموں کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ان خاکوں سے ملتے جلتے کسی چہرے کو دیکھیں تو فورا پولیس کو اطلاع کریں۔

گیارہ اکتبور کو اجمیر میں واقعہ مشہور خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب رمضان کے آخری جعمہ کو ہزاروں کی تعداد میں زائرین روزہ افطار کر رہے تھے۔

اس دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے بعد درگاہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔اس دھماکے کے بارے میں پولیس نے تقریباٌ دو درجن لوگوں سے پوچھ گچھ کی لیکن دھماکے میں شامل لوگوں کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد