اجمیر شریف میں دھماکہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں واقع مشہور خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ راجستھان کے داخلہ سیکریٹری وی ایس سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ہلکی نوعیت کا ہے۔ دھماکہ درگاہ کے احاطہ نور میں ہوا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شری پرکاش جیسوال نے کہا ہے کہ دھماکے بعد پورے ملک میں الرٹ جاری کرد یا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ان دھماکوں کا مقصد ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب زائرین ہزاروں کی تعداد میں وہاں موجود تھے اور افطار کا وقت تھا۔ دھماکے کے بعد درگاہ میں افراتفری مچ گئی۔ سیکورٹی فورسز نے درگاہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں اجمیر: پنچایت کے حکم پر برہنگی10 September, 2007 | انڈیا اجمیر شریف کِسےووٹ دےگا؟18 April, 2004 | انڈیا خواتین پر پابندی نہیں: اجمیر درگاہ15 June, 2006 | انڈیا دیگ کی نیلامی ڈیڑھ کروڑ میں06 July, 2007 | انڈیا ویزے کے بغیر پاکستانی اجمیر میں02 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||