ویزے کے بغیر پاکستانی اجمیر میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں حکام کا کہنا ہےوہ جلد ہی ان 13 پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجنے والے ہیں جو بنا اجازت اجمیر شہر آئے تھے۔ اجمیر کے ایک سینئر پولیس اہلکار ویربھان اجوانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خادموں کے ایک گروپ کو آگرہ، جے پور اور دلی جانے کی اجازت تھی لیکن یہ وفد اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کرنے کے لئے بھی آگیا۔ وفد کے افراد کے پاس ہندوستان میں رہنے کے لئے تین ہفتے کا ویزا ہے۔ خادموں کا یہ وفد گزشتہ ماہ 27 نومبر کو واہگہ - اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان سے ہندوستان آیا تھا تاہم اب یہ وفد ہندوستان اور پاکستان میں مسافروں کے لئے سفر کی شرائط کو مزید لچکدار بنانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ویزے کے بغیر اجمیر کا دورہ کرنے پر پولیس نے اس برس تقریبًا 50 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانیوں کے لیے زیارتیں اورفیسٹیول 17 August, 2005 | انڈیا خواتین پر پابندی نہیں: اجمیر درگاہ15 June, 2006 | انڈیا ’اجمیر:پاکستانی وفد کا استقبال نہیں‘06 August, 2006 | انڈیا اجمیر: قطرینہ کی اسکرٹ سے تنازعہ05 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||