’اجمیر:پاکستانی وفد کا استقبال نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے اجمیر شہر کی انتظامیہ نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں سالانہ عرس کے دوران پاکستانی عقیدت مندوں کا ’روایتی استقبال‘ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انتظامیہ تقریباً ہر برس عرس کے اختتام پر پاکستان سے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیئے خصوصی طور پر ایک روایتی اجلاس منعقد کرتی ہے لیکن اس مرتبہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تلخ رشتوں کے سبب یہ اجلاس منعقد نہیں کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں ہے ۔پورے معاملے پر میونسپل کونسل کے سربراہ دھرمیندرگہلوت کا کہنا ہے کہ ’ایسے ماحول میں پاکستانی شہریوں کے استقبال کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔ انکا کہنا تھا کہ جب خود مرکزی حکومت پاکستان سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہے تو ایسے لوگوں کو مہمان کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ’ ہر مہمان پر نہ تو نظر رکھی جاتی ہے اور نہ ہی کسی طرح کا شک کیا جا تا ہے‘۔ ہر برس کی طرح اس برس بھی پاکستان سے ساڑھے چار سو سے زيادہ عقیدتمندوں کا ایک وفد عرس میں شرکت کرنے اجمیر آیا ہے۔ان زائرین کے لیئے اجمیر میں ٹھہرنے کے لیئے باقاعدہ انتظامات کیے گئے تھےلیکن ان کی روانگی کے موقع پر ہر برس جو اجلاس منقعد کیا جا تا ہے وہ اس برس نہيں ہوگا۔ اجمیر کانگریس پارٹی کے مقامی رکن پارلیمان گوپال بہتی نے انتظامیہ کے اس رویے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم دونوں ملکوں کےدرمیان جاری عوامی سطح کے تعلقات کے لیئے غلط پیغام ثابت ہو گا‘۔ ان خبروں سے بے خبر درگاہ کے خادموں کی انجمون نے پاکستانی زائرین کی روانگی کے موقع پر ایک جلسہ منعقد کیا۔اس جلسے کے بارے میں پاکستانی وفد کے سربراہ سمیر احمد نے کہا کہ ’ انہیں اپنی قسمت پر ناز ہے کہ انہیں خواجہ صاحب کی زیارت کرنے کا موقع ملا ہے‘ ۔ اس موقع پر خادم اور پاکستانی عقیدتمندوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن اور سکون کے لئے دعايں بھی کیں۔ | اسی بارے میں خواتین پر پابندی نہیں: اجمیر درگاہ15 June, 2006 | انڈیا اجمیر شریف کِسےووٹ دےگا؟18 April, 2004 | انڈیا تھر ایکسپریس بھارت پہنچ گئی18 February, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ17 February, 2006 | پاکستان راجا کی ریل سے تھر ایکسپریس تک10 February, 2006 | پاکستان زیروپوائنٹ پر میلے کی تیاریاں17 December, 2005 | پاکستان زیرو پوائنٹ پرسٹیشن کی تجویز 08 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||