BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 October, 2007, 17:49 GMT 22:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لدھیانہ میں بم دھماکہ، چھ ہلاک
خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ فائل فوٹو
مسلمان صصوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ جس کے احاطے میں جمعرات کو دھماکہ ہوا
بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور اور اٹھائس زخمی ہوئے ہیں۔

بی بی سی اردو کی نامہ نگار خدیجہ عارف نے دلی سے بتایا ہے کہ لدھیانہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ’شنگار‘ (سنگھار) نامی ایک سنیما گھر میں ہوا اور پولیس کے مطابق دس زحمی میں ہونے والوں میں سے دس کی حالت نازک ہے۔


پنجاب پولیس کے ایک اہلکار این پی سنگھ کا کہنا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی ہے اور اس کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت محنت مزدوری کرنے والوں کی لگتی ہے جو غالباً مسلمانوں کے تہوار عید اور اتوار کی چھٹی کے باعث تفریح کے لیے سنیما دیکھنے آئی ہوگی۔

سنگھ کا کہنا ہے تھا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھماکہ کرنے کے لیے آر ڈی ایکس استعمال کیا گیا ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی بات کیمیائی تجزیے کے بعد ہی سامنے آ سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سنیما گھر میں بھوج پوری زبان میں بنائی جانے والی فلم ’جنم جنم کے ساتھی‘ چل رہی تھی۔

لدھیانہ میں ہونے والے دھماکے سے قبل جمعرات کو اجمیر میں مسلمان صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے خفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو نے خبردار کیا تھا کہ شدت پسند عید کے موقع پر مذہبی مقامات پر دہشت گردی کر سکتے ہیں۔

حیدر آباد دھماکوں کے بعد’امن و امان کو خطرہ‘
حیدرآباد میں دھماکوں کے بعد تناؤ میں اضافہ ہوا ہے
 لکھنؤلکھنؤ کے انگریز بابا
سگریٹ اور شراب کے نذرانوں کا مزار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد