BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 October, 2007, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اجمیردھماکہ، تفتیش میں پیش رفت

خواجہ معین الدین چشتی
درگاہ کی زیارت کے لیے پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں
ہندوستان کے وزیر داخلہ شیو راج پاٹل کا کہنا ہے کہ اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کے احاطے میں ہونیوالے بم دھماکے کے ’تار سرحد سے ملتے ہیں‘۔

مسٹر پاٹل نے سنیچر کے روز اجمیر میں جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس معاملے کی تفتیش صحیح سمت میں جاری ہے۔ جمعرات کو درگاہ کے احاطے میں ہوئے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کو دھماکے کے متعلق کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں لیکن اس وقت تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔’اگر اس وقت سب کچھ بتا دیا گیا تو مجرم چھپ سکتے ہیں، مجھے پولیس نے تفتیش کے متعلق کافی جانکاری دی ہے، حادثے کے تار سرحد تک پہنچ رہے ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں مسٹر پاٹل نے کہا کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک اس سے کوئی نتیجہ نہیں نکالنا چاہیے۔’ تفتیش پوری ہونے کے بعد اس کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔‘

بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے

شیو راج پاٹل کا کہنا تھا کہ درگاہ کی زیارت کے لیے پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں جن کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے۔ ’سینئر اہلکاروں نے اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ حفاظتی بند وبست کے لیے کیا کرنا ضروری ہے، مرکزی اور ریاستی حکومت سے صلاح و مشورہ کے بعد اس کے لیے ایک خاص منصوبے کا اعلان کیا جائےگا۔‘

ادھر ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ دھماکے کی تفتیش میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ثبوتوں کی بنیاد پر جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچنا ممکن ہوگا۔

حیدر آباد دھماکوں کے بعد’امن و امان کو خطرہ‘
حیدرآباد میں دھماکوں کے بعد تناؤ میں اضافہ ہوا ہے
 لکھنؤلکھنؤ کے انگریز بابا
سگریٹ اور شراب کے نذرانوں کا مزار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد