سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کاتبادلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جموں کےگلارہ سیکٹر کی سرحد پر دونوں جانب سے گولی باری ہوئی ہے لیکن ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری جنگ بندی کی مخالفت ہے۔ جموں میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے بی سنگوان نے بتایا ہے کہ سرحد پر بعض دراندازوں کو روکنے کے لیے بھارتی سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں دوسری جانب سے بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ مسٹر سنگوان کا کہنا تھا’گولی باری کا تبادلہ تو ہوا ہے لیکن ہمیں اس بارے میں نا تو کچھ علم ہے اور نا ہی ابھی تک کوئی ایسا ثبوت ہے جس سے یہ کہا جا سکے کہ پاکستانی رینجرز نے دراندازوں پر پردہ ڈالنے کے لیےگولی چلائی ہے، تو یہ کہنا مشکل ہوگا کہ یہ جنگ بندی کی مخالفت ہے لیکن ہم اس بارے میں جلد ہی پاکستانی رینجبرز سے ایک میٹنگ کریں گے۔‘ جے بی سنگوان کا کہنا تھا کہ گلارہ سیکٹر پر بعض دراندازں کو دیکھاگیا تھا اور انہیں روکنے کے لیے بھارتی سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی تھی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر نومبر دو ہزار چار سے جنگ بندی ہے لیکن اس درمیان کبھی کبھی دونوں جانب سے فائرنگ ہوتی رہی تھی جسے دراندازی سے جوڑا جا تا ہے۔ | اسی بارے میں جموں:سرحد پر باڑ سے جانور پریشان08 May, 2008 | انڈیا جموں میں پانچ ہندوؤں کا قتل30 March, 2007 | انڈیا جعلی مقابلے، تحقیقات کا حکم04 February, 2007 | انڈیا جموں: چٹان تلے دب کر آٹھ ہلاک01 May, 2008 | انڈیا کشمیر:خاتون بٹالین کو لیکر گرمجوشی23 April, 2008 | انڈیا خودکشی معاملے میں فوجی گرفتار 02 April, 2008 | انڈیا جموں میں بس حادثہ: تیس ہلاک 25 April, 2007 | انڈیا کشمیر: تین دھماکے، پینتیس زخمی05 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||