جموں میں بس حادثہ: تیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بس حادثے میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ پہاڑی ضلع پونچھ میں واقع کلائی کے نزدیک پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک منی بس میں چالیس سے زیادہ افراد سوار تھے اور بس پہاڑی سڑک سے کھائی میں گر گئی۔ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔ ٹیم نے تیس مسافروں کو نکال لیا ہے جس ميں پندرہ زخمی بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب بس کا ڈرائیور ایک موڑ پر مڑ رہا تھا تو بس اس کے کنٹرول سے باہر نکل گئی اور اس طرح یہ ناخوشگوار حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سات کی حالت نازک ہے۔ ان زخمیوں کو پونچھ کی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہاڑی سڑکوں پر اس طرح کے حادثے معمول کے ساتھ پیش آتے ر ہتے ہیں۔ ان حادثات کی وجہ اکثر گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ مسافر کا سوار ہونا، خراب روڈ اور روڈ کی مناسب مرمت کی کمی بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں بس حادثے میں 56 افراد ہلاک20 October, 2006 | انڈیا بس: چالیس ہلاکتوں کا خدشہ07 April, 2006 | انڈیا جموں: بس حادثے میں 27 ہلاک06 February, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||