بس: چالیس ہلاکتوں کا خدشہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی پہاڑیوں میں ایک تنگ سڑک سے گزرتی ہوئی ایک بس پھسل کر نیچے ایک دریا میں جاگری ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بس کے دو مسافر ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم مقامی حکام کے مطابق بس پر سوار چالیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ضلع ڈوڈہ میں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دریا میں ڈوبی ہوئی اس بس کے صرف چھت کو دیکھا جاسکتا تھا۔ ایک امدادی ٹیم مسافروں کو بچانے کا کام کررہی تھی۔ یہ بس اتھولی سے جموں جارہی تھی۔ پولیس کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اس حادثے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ جموں و کشمیر میں بس پہاڑیوں کی پتلی سڑکوں سے کھسک کر کئی بار گرجاتے ہیں۔ گزشتہ جنوری میں راجوڑی ضلع میں اس طرح کے حادثے میں پچاس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں جموں: بس حادثے میں 27 ہلاک06 February, 2005 | انڈیا ڈوڈہ: بس حادثے میں 44 ہلاک30 September, 2005 | انڈیا بس حادثے میں بیس ہلاک09 July, 2005 | انڈیا کشمیر بس حادثہ، پچاس افراد ہلاک20 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||