بس حادثے میں 56 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بس حادثے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ ریاست کے راوا شہر میں پیش آیاہے۔ مسافروں سے بھری ایک بس شہر کے پاس ایک جھیل میں جا گری جس کے سبب 56 افراد ہلا ک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ایک سینیئر اہلکار بی ماریہ کمار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب 40 سیٹوں والی ایک بس پیڑ سے ٹکرا کر جھیل میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم نو مسافر تیر کر محفوظ بچنے میں کامیاب ہوگۓ۔ ہندوستان میں اس طرح کے سڑک حادثوں میں ہر برس سینکڑوں لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔ بیشتر حادثوں کی وجوہات لاپرواہی سےگاڑی چلانا، پرانی اور خراب گاڑیوں کی تکنیکی خرابی اور بوسیدہ سڑکیں ہوتی ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا: بس حادثات میں 64 ہلاک 20 April, 2006 | انڈیا اترانچل: حادثہ، 48 باراتی ہلاک14 June, 2006 | انڈیا ہریانہ: بس حادثہ، کئی بچے ہلاک01 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||