ہریانہ: بس حادثہ، کئی بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست ہریانہ کے سونی پت ضلع میں اسکول کے بچوں سے بھری ایک بس نہر میں گرگئی جس میں کئی بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ سے تقربیا سترہ بچوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا تھا جن میں سے آٹھ کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سونی پت کے ایک اعلیٰ پولیس اہل کار یوگیندر نہرا نے بتایا ہے کہ بس میں سوار بچوں کی تعداد کے بارے میں ابھی صحیح معلومات نہیں ملی ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بس میں تقریبا اڑتالیس بچے سوار تھے لیکن حادثے میں بچنے والے بعض بچوں کا کہنا ہے کہ بس میں تقریبا تیس بچے سوار تھے۔ حادثہ کی جگہ موجود ایک صحافی امرجیت مدھوک نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ سونی پت سے پچاس کلومیٹر دور گنور تحصیل میں صبح آٹھ بجے ہوا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ستکمبھ سینئر سیکنڈری اسکول کی ایک بس بلی کے صنعتی علاقے اور قطب پور کے بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی۔ بعض افسران نے بتایا ہے کہ ڈرائیور نے انہیں بتایا کہ بس کے سامنے بھینسوں کا ایک جھنڈ آگیا تھا جس کو بچانے کی کوشش میں بس لڑکھڑا گئی اور پاس کی ویسٹرن جمنا نہر میں جا گری۔ اس وقت برسات کے سبب نہر میں پانی معمول سے زیادہ ہے۔ انتظامیہ اور علاقے کے لوگ امدادی کاموں میں لگے ہیں۔ | اسی بارے میں جموں بس حادثہ، کم از کم 25 ہلاک18 June, 2006 | انڈیا اترانچل: حادثہ، 48 باراتی ہلاک14 June, 2006 | انڈیا شاپنگ مال حادثہ، چھ مزدور ہلاک26 April, 2006 | انڈیا گودھرا آتشزدگی ایک حادثہ: رپورٹ03 March, 2006 | انڈیا کشمیر بس حادثہ، پچاس افراد ہلاک20 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||