انڈیا: بس حادثات میں 64 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں دو مختلف بس حادثات میں چونسٹھ افراد ہلاک جبکہ ستائیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست آسام کے علاقے گوہاٹی میں باراتیوں سے بھری ایک بس کے نہر میں گرنے سے 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بس میں 80 افراد سوار تھے۔ ایک اور حادثے میں ریاست اترآنچل میں ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے تیرہ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے ہیں۔ بس دلی سے الموڑہ جارہی تھی اور اس میں تقریبا پچاس مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح دلی سے الموڑہ جانے والی ایک سرکاری بس نیشنل ہل ٹاؤن کے پاس تقریبًا سو میٹرگہری کھائی میں جا گری۔ ابتدائی خبروں کے مطابق اس حادثے میں ایک درجن سےزائد مسافر ہلاک اور ستائیس لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ نینی تال کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش کمار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بس میں سینتالیس لوگ سوار تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور زخمیوں کو قریبی شہر ہلدوانی کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں مدھیہ پردیش میں حادثہ، 23 ہلاک23 April, 2005 | انڈیا ٹریفک حادثہ: 22 ہلاک، 6 زخمی 28 December, 2005 | انڈیا کشمیر بس حادثہ، پچاس افراد ہلاک20 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||