خودکشی معاملے میں فوجی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں پولیس نے فوجی کپتان چیتنہ کو اپنی فوجی افسر اہلیہ ميگھا رازدان کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ میگھا نےگزشتہ برس جولائی میں اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں جموں میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن چیتنیہ کو اپنی بیوی کو خودکشی کرنے کے لیے اکسانے کی دفعہ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جموں پولیس کے اعلٰی اہلکار پرمندر سنگھ کے مطابق پولیس نے کپتان چیتنیہ کو اس معاملے میں پوری تحقیقات کے بعدگرفتار کیا ہے۔جموں ميں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے پرمندر سنگھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ کپتان چیتنیہ کے شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاتون کا تعلق پونے شہر سے تھا اور کپتان چیتنیہ انہیں ایک دن میں موبائل فون سے ایس ایم ایس کے علاوہ تقریباً 100 بار کال کیا کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق اسی بات کے سبب میگھنا اور چیتنیہ کی شادی شدہ زندگی تلخ تھی اور ان میں اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی اور جس دن میگھا نے خودکشی کی اس دن بھی ان میں اسی بات کو لے کر لڑائی ہوئی تھی۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وہ ایک الگ تفتیش کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں جنرل پر جنسی استحصال کا الزام07 September, 2007 | انڈیا فوجیوں کیخلاف اشتعال، برہنہ پریڈ27 June, 2007 | انڈیا کشمیر: فوجی جوان کو سزائے موت02 March, 2007 | انڈیا انڈیا: خاتون کیپٹن متنازع خود کشی11 July, 2007 | انڈیا بھارتی فوج، خودکشیوں کی زد میں16 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||