یوم جمہوریہ: فوجی طاقت کی نمائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں سنیچر کو انسٹھواں یوم جمہوریہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر سب سے بڑی تقریب دارالحکومت دِلّی میں منعقد ہوئی جہاں ایک شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ روایتی پریڈ میں ہندوستان نے اپنی فوجی طاقت کی بھرپور نمائش کی۔ پریڈ میں فوج کی تینوں شاخوں، نیم فوجی اداروں اور دیگر سکیورٹی کے اداروں کے دستوں نے حصہ لیا۔ پریڈ میں جدید ترین ٹینک، ٹی – 90 اور ٹی -72 ، ہند و روس کے اشتراک سے بننے والے برہموس میزائل اور دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او کے تیار کیے ہوئے اگنی تھری اور دھنش میزائل شامل تھے۔ پریڈ میں ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ ملٹی بیرل گن اور آبدوز شکن گن کی بھی نمائش کی گئی۔ یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ملک کی مختلف ریاستوں کی ثقافتی زندگی کی جھلکیاں بھی پیش کیں۔ پریڈ کی سلامی ملک کی پہلی خاتون صدر پرتبھا پاٹل نے لی۔ فرانس کے صدر نکولا سرکوزی اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اس بار جن شہریوں کو قومی اعزاز پدم وبھوشن ، پدم بھوشن اور پدم شری سے نوازا گیا ان میں کرکٹر سچن تیندولکر، گلوکارہ آشا بھونسلے، اداکارہ مادھوری دیکشت، وزیر خارجہ پرنب مکھرجی، صنعت کار رتن ٹاٹا، میٹرو ریلوے کے سربراہ ای سری دھرن اور ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیم شامل ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس بار بھی ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’ بھارت رتن ‘ کسی کو نہیں دیا گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت دلی اور اس کے نواح میں زبردست حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ۔ |
اسی بارے میں یوم جمہوریہ پر سخت سکیورٹی25 January, 2008 | انڈیا سرکوزی ہندوستان کے دورے پر25 January, 2008 | انڈیا کراچی دھماکہ قابل مذمت: ہندوستان 19 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ اور چین کا دبدبہ 13 January, 2008 | انڈیا مہمان خصوصی کی خاتون دوستیں 12 January, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||