کراچی دھماکہ قابل مذمت: ہندوستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی حکومت نے پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم منموہن سنگھ نے صدر جنرل پرویز مشرف اور بینظیر بھٹو کے نام ایک مکتوب میں گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منموہن سنگھ نے’پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور بینظیر بھٹو کے نام لکھے گئے ایک خط میں کراچی میں بم دھماکوں پر تشویش اور ہلاکتوں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور سبھی طرح کی شدت پسندی کی مذمت کی ہے‘۔ اس سے قبل ایک نیوز کانفرنس میں وزرات خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے دھماکوں پر سرکاری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی ہم شدید طور پر مذمت کرتے ہیں۔ اس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے کہ سینئر سیاسی رہنماؤں کو اس طرح نشانہ بنایا گيا کہ اتنی بڑی تعداد میں بےگناہوں کی جانیں چلی گئیں‘۔
نوتیج سرنا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خطے میں جس قسم کی دہشت گردی کا خطرہ ہے اس سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو سخت اور پر عزم اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لال کرشن اڈوانی نے بھی کراچی کے دھاکوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کی مذمت کی ہے۔ ان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ’ یہ کسی المیہ سے کم نہیں کہ جب پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے بڑے بڑے دعوے ہورہے ہوں ایسے وقت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تو وطن واپس ہی نہیں آنے دیا گیا ہو اور جب بینظیر بھٹو واپس آئیں تو ان کا دہشتگردانہ حملے سے استقبال کیا گیا‘۔ ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں بھی اسی خبر پر سبھی کی نظریں ہیں اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تجزیے اور تبصرے ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جمعرات کی رات بینظیر بھٹو کے قافلے پر ہوئے بم دھماکوں میں 134 افراد ہلاک اور 450 زخمی ہوئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ | اسی بارے میں بم دھماکےاخبارات کی سرخیاں19 October, 2007 | پاکستان طالبان کمانڈر کی بینظیر کو وارننگ18 October, 2007 | پاکستان بےنظیر کے استقبالیہ قافلے میں دو دھماکے، دو درجن سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ18 October, 2007 | پاکستان بارہ مئی کے بعد اٹھارہ اکتوبر 19 October, 2007 | پاکستان کشمیر اور دہشتگردی، بات چیت کا دوسرا دن15 November, 2006 | انڈیا پشاور کے میوزک بازار میں دھماکہ09 October, 2007 | پاکستان میاں صاحب گئے محترمہ آرہی ہیں15 September, 2007 | پاکستان بنیر: سی ڈی سنٹر میں بم دھماکہ15 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||