بنیر: سی ڈی سنٹر میں بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کےضلع بونیر میں ایک میوزک سینٹر میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد زخمی جبکہ چودہ کے قریب دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا کے ایس ایچ او حبیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ سنیچر کی صبح پانچ بجے صدر مقام ڈگر سے چودہ کلومیٹر دور پیر بابا بازار میں واقع ادریس مارکیٹ کےایک میوزک سینٹر میں ہوا۔ اس واقعے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ آس پاس کی چودہ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد حجام کی دکان میں بیھٹے ہوئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ان کے بقول دھماکے میں آتش گیر مادے کا استعمال کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بم دھماکے صوبے میں حجاموں اور سی ڈی سینٹروں کے خلاف ہونے والے بم دھماکوں کی کڑی ہے۔ واضح رہے کہ سوات سے ملحقہ ضلع بونیر کے سواڑہ کے علاقے میں تین ہفتے قبل بھی موسیقی کی دکانوں کو تقریباً تین بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔صوبہ سرحد کے زیادہ تر اضلاع میں ’گمنام خطوط ملنے‘ کے بعد سی ڈی سینٹروں اور حجام کی دکانوں کو بم حملوں کا نشانہ بنائے جانا ایک معمول بن چکا ہے اور حکومت اس کی روک تھام میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔ | اسی بارے میں آرمی کینٹین میں دھماکہ: کمانڈوز سمیت 15 ہلاک13 September, 2007 | پاکستان پشاور میں دھماکہ، اٹھارہ زخمی08 September, 2007 | پاکستان سوات: سی ڈی دکانوں پر دھماکہ07 September, 2007 | پاکستان کراچی میں دھماکہ، متعدد زخمی06 September, 2007 | پاکستان سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ24 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||