یوم جمہوریہ پر سخت سکیورٹی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چھبیس جنوری یعنی یوم جمہوریہ کی روایتی پریڈ کے لیےدارالحکومت دلی میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پریڈ کے لیے تقریبا سات کلو میٹر راستے کو سیل کر دیا گیا ہے اور جمعہ کی رات سے ہی پریڈ کے راستے کی طرف جانے والے بیشتر داخلوں کو بند کر دیا جائےگا۔ شہر میں جگہ جگہ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں اور درجنوں مقامات پر بنکر بنائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صرف پریڈ کے حفاظتی انتظامات پر سیکڑوں خفیہ اہلکاروں کے علاوہ تقریبا پندرہ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جمعہ کی نصب شب سے سنیچر کی دوپہر تک پریڈ کا پورا علاقہ مکمل طور پر سیل ہو گا اور صرف وہی لوگ اس علاقے میں جا سکیں گے جن کے پاس خصوصی پاس ہوں گے۔ ہندوستان کی فضائیہ نے بھی دلی کی حفاطت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ مغربی فضائی کمان کے سربراہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دلی اور اس کے نواحی علاقوں میں تمام احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں۔’ ہم فضا میں تیزی یا سست رفتار سے آنے والے کسی خطرے کا دور سے ہی پتہ لگا لیں گے۔ اس کے لیے ہم فضائی دفاعی سنسر اور ریڈار استعمال کر رہے ہیں ۔‘
خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ یوم جمہوریہ جیسی بڑی اور اہم عوامی تقریبات پر دہشت گردوں کی جانب سے کسی فضائی حملے کے امکان کو بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ فضائیہ کے اعلی اہلکاروں نے دفاعی انتظامات کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں لیکن بعض اطلاعات کے مطابق دلی اور اس کے نواح میں مختلف مقامات پر طیارہ شکن توپیں اور زمین سے فضا میں وار کرنے والے میزائل بھی نصب کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت کے نزدیک امبالہ ، بریلی اور گوالیار کے فضائی اڈوں کو بھی مستعد رکھا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کی تقریب میں صدر پرتبھا پاٹل کے ساتھ مہمان خصوصی کے طور پر فرانس کے صدر نکولا سرکوزی ڈائس پر موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ تقریب میں نائب صدر، وزیر اعظم ، کابینہ کے تمام وزراء، حزب اختلاف کے رہنما، سینکڑوں سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہوں گی۔ |
اسی بارے میں سرکوزی ہندوستان کے دورے پر25 January, 2008 | انڈیا کراچی دھماکہ قابل مذمت: ہندوستان 19 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ اور چین کا دبدبہ 13 January, 2008 | انڈیا مہمان خصوصی کی خاتون دوستیں 12 January, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||