1857: ڈیڑھ سو سالہ برسی پر ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹھارہ سو ستاون کی جنگ کی ڈیڑھ سو سالہ برسی کے موقع پر پیر کے روز اترپردیش کے شہر میرٹھ سے دلی تک ایک ریلی نکالی جارہی ہے۔ ریلی میرٹھ کے کرانتی پارک سے دِلی کے لال قلعہ تک اسّی کلو میٹر کا سفر پانچ روز میں طے کر کے گيارہ مئی کو دِلی پہنچے گی۔ ریلی کو میرٹھ کے کرانتی پارک سے مرکزی وزیر برائے کھیل و نوجوان منی شنکر ائیر اور اترپردیش کے گورنر ٹی وی راجیشور نے پرچم دِکھا کر رخصت کیا۔ ریلی ميں ملک بھر سے آئے دس ہزار نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ان میں ایک تہائی تعداد خواتین کی ہے۔ ریلی کی دِلّی آمد کے بعد مزید بیس ہزار افراد کے اس میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ کرانتی پاک میں مسٹر ائیر نے کہا کہ ’ہم لوگوں نے اس ریلی کی شروعات اسی جذبے کے ساتھ کی ہے جو جذبہ اٹھارہ سو ستاون میں جنگ آزادی کے پروانوں نے دکھایا تھا۔ لیکن ہمیں سچائی اور عدم تشدد کے تعلق سےگاندھی جی کے قول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہیں کرنا چاہیے‘۔ ’اٹھارہ سو ستاون کی جنگ آزادی‘ کی ایک سو پچاسویں برسی کے موقع پر ہندوستان میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر بڑے بڑے پروگرام اور جشن منائے جارہے ہیں اور یہ پروگرام بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ گيارہ مئی کو دِلّی کے لال قعلہ پر ایک پروگرام منعقد ہورہا ہے جس میں وزیر اعظم سمیت ملک کے بڑے سیاسی و سماجی رہنما شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ اٹھارہ سو ستاون میں ہندوستانی افواج نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف میرٹھ میں بغاوت کی شروعات کی تھی اور کہا جاتا ہے کہ اس بغاوت کی شورش نے متحدہ ہندوستان میں جنگ آزادی کی داغ بیل ڈال دی تھی ۔ | اسی بارے میں 1857 کی جنگ، جہاد یا جنگ آزادی07 September, 2006 | صفحۂ اول سفید فام مغل08.06.2003 | صفحۂ اول ’برآمد قرآن مغلیہ دور کا ہے‘08 March, 2007 | انڈیا کیاگاندھی کا عدم تشدد کا نظریہ کامیاب رہا؟10 September, 2006 | قلم اور کالم کہیں یونہی نہ چلتارہے13 August, 2005 | قلم اور کالم ایک نئے محمد علی جناح کی تلاش 27 June, 2005 | قلم اور کالم دہلی نصابی کتابیں بدل دے گا28 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||