1857 کی جنگ، جہاد یا جنگ آزادی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں اگلے سال اٹھارہ سو ستاون کی بغاوت یا ’پہلی جنگ آزادی‘ کی ایک سو پچاسویں سالگرہ منائی جائے گی۔ روایتی تاریخ کہتی ہے کہ ہندو اور مسلمان سپاہیوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف اس بنا پر بغاوت کی تھی کہ ان کی بندوقوں کی گولیوں پر جانوروں کی چربی چڑھی ہوئی تھی جسے چھونا ان کے مذہب میں منع تھا۔ لیکن عالمی شہرت یافتہ مؤرخ ولیم ڈیلرمپل کہتے ہیں کہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں۔ ڈیلرمپل نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے بارے میں کتاب کے لیئے تحقیق کے دوران چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔ سوال: آپ کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ 1857 کی بغاوت بنیادی طور پر مذہبی جنگ تھی جبکہ اسے عام طور پر برطانوی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف بغاوت مانا جاتا ہے؟ سوال: سو یہ غیر ملکی تسلط کے خلاف بغاوت نہیں تھی جیسا کہ عام خیال ہے؟ سوال: کیا آپ اسے پہلا ہندوستانی جہاد کہیں گے؟ بغاوت میں حصہ لینے والے زیادہ تر سپاہی تو ہندو نہیں تھے کیا؟ جب دِلی کا محاصرہ ختم ہوا تو بہت سے مبصرین کے مطابق باقی بچنے والے باغیوں میں آدھے جہادی تھے جنہوں نے چودہ ستمبر کو برطانوی حملے کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت کی تھی۔ سوال: آپ کا کہنا ہے کہ سپاہی ہندوستان میں مشنریوں اور عیسائیت کی ترویج کے خلاف بغاوت کر رہے تھے؟ باغیوں کے ان کاغذات میں جن کا ہم نے ترجمہ کیا ہے سب سے زیادہ اسی شکایت کا ذکر ہوا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دِلّی کا معاملہ ملک کے دیگر حِصوں میں اٹھنے والی تحریکوں سے مختلف ہو۔
میں یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ پہلے جہادی تھے۔اس سے پہلے شام کے اسماعیلیوں اور ایران میں گیارھویں صدی کے بعد خودکش جہادیوں کا ذکر ملتا ہے۔ لیکن بغاوت سے متعلق دستاویزات میں خاص طور پر جہادیوں کی رجمنٹ کا ذکر ہے جو گوالیار سے دِلّی آئی تھی اور جو ’خودکش غازی‘ کہلاتے تھے۔ انہوں نے کبھی نہ کھانے کا اور کافروں کے ہاتھوں موت تک لڑنے کا عہد کیا تھا۔ ’جو مرنے کے لیئے نکلے ہیں انہیں خوراک کی ضرورت نہیں‘۔ سوال: آپ نے کہا ہے کہ جہاد کا علم دِلّی میں لہرایا گیا اور مسجد اس کا مرکز تھی۔ دِلی میں اس ’اسلامی‘ تحریک کی کیا وجہ تھی؟
جی ہاں۔ اس بات کا ذکر ملتا ہے کہ دِلی پر قبضے کے پہلے روز عیسایت قبول کرنے والے جتنے لوگ ملے سب کو تلاش کر کے قتل کیا گیا۔ ان میں بہادر شاہ ظفر کا ایک ااہلکار چمن لال بھی شامل تھا جو دریا گنج میں ایک ہسپتال بھی چلاتا تھا۔ اٹھارہ سو باون میں چمن لال کی مذہب تبدیلی پر بہت واویلا ہوا اور گیارہ مئی کی صبح کو بغاوت کرنے والے سپاہیوں کو سب سے پہلے ان کی نشاندہی کی گئی۔ سوال: کیا آپ کے خیال میں ہندوستانی مؤرخوں نے بغاوت پر تحقیق کرتے ہوئے جان بوجھ کر شواہد کو نظر انداز کیا؟ سوال: آپ نے اپنے مذہبی جنگ کے نظریئے کے حق میں کن شواہد کا مطالعہ کیا؟ یہ چار سالہ منصوبہ تھا۔ نیشنل آرکائیو کے علاوہ لندن کی انڈیا آفس لائبریری، رنگون کے نیشنل آرمی میوزیم اور خاص طور پر لاہور میں پنجاب آرکائوز میں قابل ذکر مواد ہاتھ آیا۔میں نے بغاوت کے دو ایسے طویل اور قابل اعتبار احوال کا بھی حوالہ دیا ہے جن کا پہلے کبھی انگریزی میں ترجمہ نہیں ہوا۔ ان میں سب سے زیادہ دلچسپ بہادر شاہ ظفر کے ایک اہلکار ظاہر دہلوی کی ’داستان غدر‘ بھی شامل ہے۔ میں بہت سی نئی چیزیں دریافت کرنے میں اس لیئے کامیاب ہوا کیونکہ حیران کن طور پر دِلی میں اٹھارہ سو ستاون کے بارے میں بہت کم سنجیدہ کام ہوا ہے۔
نہیں۔ آجکل مذہب کی تبدیلیاں قبائلیوں میں ہوتی ہیں جن کے پیچھے عام طور پر امریکی بیپٹسٹ تنظیموں کا ہاتھ ہوتا ہے۔اٹھارہ سو ستاون میں جو ہوا وہ کلکتہ میں مرکزی حکومت کی مشتبہ مذہبی پالیسیوں کے خلاف پورے ہندوستان، جدید دور میں گائے کو مقدس ماننے والی بیلٹ، میں اٹھنے والی ایک تحریک تھی۔ آج جو کچھ ہو رہا ہے جیسا کہ انیس سو اٹھانوے میں گجرات میں گرجا گھر کا جلایا جانا اس سے بہت مختلف اور چھوٹے پیمانے پر ہے۔ سوال: اس تحقیق کے بعد کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اگلے سال ہندوستان میں اِس بغاوت کی یاد میں ہونے والی تقریبات ایک لحاظ سے غیر ضروری ہیں؟ ہرگز نہیں۔ اٹھارہ سو ستاون ہندوستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے۔ اس نے سب کچھ بدل دیا۔ تحریک نے جو تباہ کن شکل اختیار کی اس سے مغلیہ دور کے جاگیرداری نظام کی کمزوریاں سامنے آئیں۔ جب ستمبر اٹھارہ سو ستاون کو دِلّی فتح ہوا تو یہ صرف ایک شہر یا ظفر کا دربار نہیں تھا جو ختم ہوا بلکہ مغلوں کے سیاسی اور ثقافتی نظام کی خود اعتمادی اور رعب ختم ہو گیا تھا۔ اٹھارہ سو ستاون میں دِلی میں برطانوی کامیابی اور انیس سو سینتالیس میں ہندوستان سے برطانوی انخلاء میں صرف نوّے سال کا فرق ہے۔اٹھارہ سو ستاون میں برطانوی زیادتیوں کی یاد نے ہندوستانی قوم پرستی کو پنپنے میں مدد دی ہو گی لیکن ہندوستان کی آزادی کی طرف پیش رفت میں نہ ہی مغلیہ سلطنت کے ورثا اور نہ ہی جاگیرداروں کا کوئی کردار تھا بلکہ ہندوستان کی تحریک آزادی کی قیادت انگریز زدہ اور تعلیم یافتہ کولونیل سروس طبقے نے کی جو اٹھارہ سو ستاون کے بعد انگریزی سکولوں سے نکلے تھے اور جنہوں نے عام طور پر مغربی طرز پر سیاسی جماعتوں، ہڑتالوں اور احتجاجی جلوسوں کا سہارا لیا۔ اگر اٹھارہ سو ستاون نہ ہوتا تو جدید ہندوستانی تاریخ شاید کوئی اور رخ اختیار کرتی۔ | اسی بارے میں انٹیلیجنس ناکامیوں کی طویل تاریخ 11 July, 2004 | قلم اور کالم ’پاکستان نے اسامہ کو کیسے بچایا؟‘26 November, 2005 | قلم اور کالم انقلابی دولت اورنئی دنیا07 June, 2006 | قلم اور کالم دنیا چپٹی ہے19 May, 2006 | قلم اور کالم ’وسیع پیمانے پر جھوٹ کے ہتھیار‘22 September, 2004 | قلم اور کالم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||