سرکوزی ہندوستان کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدر نِکولا سرکوزی ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی صبح دلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ چھبیس جنوری کو دلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ کی تفریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سرکوزی اپنی 39 سالہ ’گرل فرینڈ‘ اور سابق ماڈل کارلا برونی کو بھی ساتھ لا رہے ہیں لیکن وہ کارلہ برونی کے بغیر ہندوستان پہنچے ہیں۔ امید ہے کہ سرکوزی اپنے اس دورے کے دوران فرانس اور ہندوستان کے درمیان تجارت اور باہمی رشتوں سے متعلق کئی اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ نامہ نگار کرس مورس کے مطابق مسٹر سرکوزی کے ساتھ جو تاجر ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ باہمی تجارت کو بہتر بناسکیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور فرانس دفاعی ساز و سامان کی خرید و فروخت اور مستقبل میں جوہری توانائی اور ٹکنالوجی کی منتقلی کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
سرکوزی کے دورے سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن ہندوستان کے دورے پر آئے تھے اور ان دو اہم دوروں سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مغرب ممالک تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ اپنے اقتصادی رشتے مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ صدر سرکوزی کے دورے میں ہندوستانی میڈیا نے گہری دلچسپی دکھائی ہے۔لیکن بیشتر خبریں انکی دوست کارلا برونی سے ان کے تعلق پر مرکوز تھیں کہ آیا سرکوزی اکیلے ہندوستان آرہے ہیں یا پھر اپنی دوست کے ساتھ؟ اور اگر وہ اپنی دوست کے ساتھ آرہے ہیں تو کیا ہندوستان میں پروٹوکول کے لحاظ سے کارلا کو انکی اہلیہ کا درجہ دیا جائے گا؟ لیکن جب آج صبح سرکوزی اکیلے دلی کے پالم ہوائی اڈے پر پہنچے تو میڈیا کو سارے جواب مل گئے۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ کارلا آج رات نجی دورے پر ہندوستان پہنچیں گی اور وہ کل دوپہر سرکوزی کے ساتھ تاج محل دیکھنے جائیں گیں۔ اگرچہ اس کی بھی کوئی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن لیکن ہندوستانی میڈیا کی دلچسپی اس بات میں نظر آتی ہے کہ سرکوزی محبت کی یہ نشانی دیکھنے اکیلے نہ جائیں۔ |
اسی بارے میں ’افغانستان کوطالبان سے خطرہ‘22 December, 2007 | آس پاس سرکوزی ڈیل انکوائری کےحامی03 August, 2007 | آس پاس فرانس: سرکوزی کی جماعت جیت گئی18 June, 2007 | آس پاس فرانس کے نئے وزیراعظم تعینات18 May, 2007 | آس پاس سرکوزی کی قیادت، فرانس کا نیا روپ07 May, 2007 | آس پاس فرانس: انتخابی مہم کا آخری مرحلہ20 April, 2007 | آس پاس فرانس: سارکوزی کا نیا نظریہ 03 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||