بمبئی بازارِ حصص میں استحکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بمبئی بازارِ حصص میں دو دن کی زبردست گراوٹ کے بعد بدھ کو جب ٹریڈنگ شروع ہوئی تو بازار میں قدرے استحکام دیکھنے میں آيا ہے۔ بدھ کو سینسیکس میں ایک وقت 946 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گيا۔ منگل کو جب بازار بند ہوا تھا تو سینسیکس سولہ ہزار سات سو انتیس پر بند ہوا تھا اور بدھ کو جب بازار کھلا تو ابتدائی چند منٹ میں سینسیکس 946 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سترہ ہزارچھ سو چھہتر تک چلا گيا۔ تھوڑے وقفے کے بعد سینسیکس میں ایک بار پھرگراوٹ درج ہوئي لیکن سینسیکس سترہ ہزار سے اوپر ہی رہا۔ نفٹی کے انڈیکس میں بھی کچھ بہتری آئی ہے۔ انڈیکس میں یہ بہتری چھ دن کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ پیر کو بمبئی بازار حصص کی تاریخ میں سب سے بڑی گراوٹ درج کی گئی تھی جبکہ کچھ ہی دنوں قبل بمبئی سینسیکس نے اکیس ہزار کا ہدف عبور کیا تھا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ سرمایہ کار بدھ کو بازار میں ہونے والی بہتری کے باوجود پس و پیش میں ہيں اور وہ گھبرائے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر بازار میں اتفراتفری کا ماحول اب بھی موجود ہے۔ منگل کو وزیر خزانہ پی چدمبرم نے سرمایہ کاروں کو پر سکون رہنے کی صلاح دی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنا سرمایہ بازار سے نہ نکالیں۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں اگر بدھ کو بازار میں بہتری نہیں آئی ہوتی توگزشتہ چھ دنوں سے بمبئی بازار حصص میں جاری گراوٹ کو معیشت میں کساد بازاری سمجھاجاتا۔ | اسی بارے میں ممبئی بازارِ حصص میں ریکارڈ مندی21 January, 2008 | انڈیا ممبئی بازارِ حصص میں تیزی08 January, 2008 | انڈیا بازار حصص میں تیزی، روپے کی مضبوطی پر تشویش27 September, 2007 | انڈیا قرضوں کے دباؤ میں خودکشیاں21 September, 2007 | انڈیا انڈیا: شیئر انڈیکس میں اضافہ19 September, 2007 | انڈیا ممبئی سٹاک مارکیٹ میں مندی11 August, 2007 | انڈیا بھارت:’شدت پسند بازار حصص میں‘ 15 February, 2007 | انڈیا انڈیا: ریکارڈ شرح ترقی کی امید07 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||