ممبئی بازارِ حصص میں تیزی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی حصص بازار نے منگل کی صبح سال کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اکیس ہزار پوائنٹ کا ہدف پار کر لیا ہے۔ منگل کی صبح جب بازار کھلا تو سرمایہ کاروں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی کیونکہ محض پانچ منٹ میں بازار نے 264.88 کی چھلانگ لگاتے ہوئے 21,077.53 کا نشانہ پار کر لیا۔اسی کے ساتھ نفٹی بھی 48.55 کے اضافہ کے ساتھ 6327.65 کے نشانے تک پہنچ گیا۔ ممبئی حصص بازار دن میں دو مرتبہ گرا بھی البتہ پھر کچھ دیر بعد سنبھل بھی گیا۔اور جب منگل کی شام بازار بند ہوا تو وہ 20.873.33 پوائنٹ پر پہنچ چکا تھا۔ گیارہ دسمبر کو شیئر بازار بیس ہزار کے ریکارڈ پر بند ہوا تھا۔ اس کے بعد سے بازار میں کوئی خاص ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔ حصص بازار کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کے دام اور امریکی ڈالر میں بدستور کمی کے ساتھ بھارت کی شرح نمو میں اضافہ بھی حصص بازار کی تیزی کی وجہ بتائے جا سکتے ہیں۔ حصص بازار کے سرمایہ کار رمیش شاہ کے مطابق دن میں بازار لڑھکنے کی وجہ دراصل حصص کی بے تحاشہ بڑھی ہوئی قیمتیں ہیں۔’ میرے اندازے سے اس وقت شیئر بازار میں جو شیئروں کی قیمت ہے وہ ان کی اصل قیمت سے بہت زیادہ ہے۔اس لیے بازار دو مرتبہ گرا بھی لیکن بازار کے بڑے سرمایہ کاروں نے اسے مزید گرنے نہیں دیا۔‘ شاہ کے مطابق ابھی بازار میں دو بڑی کمپنیوں کے شیئر کھلنے والے ہیں اور اسی لیے اگر بازار زیادہ گرتا توان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔ شاہ کا کہنا ہے کہ اس سال شیئر بازار کم سے کم ستائیس ہزار کے نشانے کو بھی پار کر جائے گا۔’ قدرتی وسائل اور ریلائنس کے حصص کی اس وقت بازار میں بہت مانگ ہے اور سمجھدار کھلاڑی اسی میں اپنا سرمایہ لگانا چاہے گا کیونکہ ابھی کئی برسوں تک ان کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوگا۔‘ ممبئی حصص بازار نے پچیس جولائی انیس سو نوے میں ایک ہزار کا نشانہ پار کیا تھا اور اس کے بعد بازار نے بہت ترقی کی۔گزشتہ برس فروری اور جولائی میں بازار دو ہزار سے زیادہ پوائنٹ نیچے گرا بھی لیکن پھر تیزی سے اس نے رفتار پکڑی اور گیارہ دسمبر کو ریکارڈ بیس ہزار پوائنٹ پر بند ہوا۔ حصص بازار کے تجزیہ نگار مانتے ہیں کہ ممبئی سٹاک ایکسچینج جس کا شمار دنیا کے بہترین بازاروں میں ہوتا ہے، دنیا میں بہت جلد پانچ بہترین بازاروں میں شمار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اب ممبئی سٹاک ایکسچینج بھی اپنا حصص بازار میں لانے کی تیاری میں ہیں۔ | اسی بارے میں بازار حصص میں تیزی، روپے کی مضبوطی پر تشویش27 September, 2007 | انڈیا قرضوں کے دباؤ میں خودکشیاں21 September, 2007 | انڈیا انڈیا: شیئر انڈیکس میں اضافہ19 September, 2007 | انڈیا ممبئی سٹاک مارکیٹ میں مندی11 August, 2007 | انڈیا بھارت:’شدت پسند بازار حصص میں‘ 15 February, 2007 | انڈیا انڈیا: ریکارڈ شرح ترقی کی امید07 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||