مسلم علاقوں میں اٹھاسی کالجز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے مسلمانوں کی تعلیمی حالات بہتر بنانے کے لیے اقلیتی تعلیمی اداروں کے لیے بعض رعایات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مسلم اکثریت والے علاقوں میں سکول اور کالجز کھولنے پر خصوصی توجہ دے جائےگی۔ دارالحکومت دلی میں اقلیتوں کی تعلیمی حالات بہتر بنانے کے لیے’ نیشنل مونیٹرنگ کمیٹی‘ کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے قائم کرنے کے لیے جو ابتدائی فیس ادا کرنی ہوتی ہے اس پر حکومت اقلیتی اداروں کو بیس فیصد کی رعایت دےگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی تمام سلیکشن کمیٹیز میں اقلیتی طبقے کے کم از کم ایک شخص کو شامل کرے۔ وزیر تعلیم ارجن سنگھ نے بتایا: ’فی الوقت ملک بھر میں تین سو ستّر نئے ڈگری کالج کھولنے کا جو منصوبہ ہے اس میں سے اٹھاسی کا قیام مسلم اکثریت والے اضلاع میں کیا جائےگا۔‘ مرکزی حکومت کی مدد سے ملک بھر میں بہت سے پولیٹکنک اداروں کا قیام ہونا ہے اور نئے اعلان کے مطابق ’اس اسکیم کے تحت مسلم اکثریت والے ہر ضلع میں ایک پولیٹکنک قائم کی جائےگی۔‘ ایک سوال کے جواب میں ارجن سنگھ نے کہا کہ ’حکومت نے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیے جو سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں اس میں اقلیتی طبقہ بھی شامل ہے۔‘ ارجن سنگھ کا کہنا تھا کہ مدرسہ بورڈ کے قیام کے لیے مدارس کی مختلف تنظیموں سے بات چیت جاری ہے اور امکان ہے کہ’ بورڈ کے قیام پر فیصلہ بہت جلد ہوجائےگا۔‘ انہوں نے کہا کہ نیشنل مونیٹرنگ کمیٹی نے مدارس میں سیکولر نصاب تعلیم اور درس و تدریس کی تجدید کاری کی سخت ضرورت محسوس کی ہے۔ کانگریس کی قیادت والی مرکزی حکومت نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے کئی اعلانات کیے ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں خاطر خواہ عملی اقدامات دیکھنے کو نہیں ملے ہیں۔ | اسی بارے میں اقلیتی بجٹ پر نظر ثانی کی جائے: مودی19 December, 2007 | انڈیا گجرات کی سیاست میں مسلم کردار01 December, 2007 | انڈیا مسلم اقلیت نہیں: فیصلہ معطل06 April, 2007 | انڈیا ’یو پی میں مسلمان اقلیت نہیں‘05 April, 2007 | انڈیا انڈیا: بلند معیشت، پست مسلمان08 February, 2007 | انڈیا اقلیتوں کے لیے 15 نکاتی منصوبہ22 June, 2006 | انڈیا مسلمانوں کے لیے قانون غیر آئینی07 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||